لندن(جیٹی نیوز) برطانوی سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل نے کرونا وباء سے جاری لاک ڈاﺅن کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عوام باہر پارکوں میں اور سڑکوں پر آ کر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے واضح طور پر برطانوی عوام کو خبردار کیا کہ ہم ابھی خطرے سے باہر نہیں ہیں۔این ایچ ایس کی خدمات پر انہوں نے قومی اتحاد کے جذبے پر بھی عوام کا شکریہ ادا کیا۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے لوگوں سے گھروں پر رہنے کی تاکید بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ہفتے لاک ڈاﺅن کے باعث گھروں میں رہنے سے ہماری زندگی گزارنے کے انداز بدل گئے ہیںاور میں جانتی ہوں کہ یہ کتنا مشکل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کی کرونا وائرس سے بچنے کی کوششیں کام کر آرہی ہیں،عوام نے قومی یکجہتی کے جذبے کو تقویت بخشی ہے جس نے ہمیں اس کڑے وقت کو گزرنے میں مدد فراہم کی ہے لیکن ہم ابھی تک خطرے سے باہر نہیں ہیں۔انہوں نے لوگوں سے پرزور انداز میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ لوگ اپنے کنبے ، اپنے دوستوں اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے وضع کردہ قوانین پر عمل کرتے رہیں،میں تمام برطانوی عوام سے گزارش کرتی ہوں کہ آپ گھر میں رہنے کی کوششوں کو مزید مضبوط بنائیں اور قومی اتحاد کے اس جذبے کو اپنائیں۔ہم سب اپنی زندگی عام طور پر اور زیادہ سے زیادہ محفوظ طریقے سے بسر کرنے کی طرف لوٹنا چاہتے ہیں۔ حکومت یہی کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آگاہ ہے کہ طویل لاک ڈاﺅن سے شہریوں میں تھکاوٹ کو فروغ دیا ہے ، درجہ حرارت میں اضافے کےساتھ ہی وہ گھروں سے باہر آنا شروع ہو گئے ہیں جو کہ انتہائی غیر مناسب ہے ۔انہوں نے کہا کہ مئی کے وسط سے مزدور طبقہ اپنے کام کاج کو واپس جانا شروع ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں پریتی پٹیل نے بتایا کہ کرونا سے بچاﺅ کے حوالے سے بری پیش رفت ہو رہی ہے تاہم ہم ابھی جنگل سے باہر نہیں آئے۔انہوں نے سماجی فاصلے کو نظر انداز کرناانتہائی اذیت ناک لمحہ قرار دیا ہے۔ لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ یہ اگلے چند ہفتوں میں ختم ہوجائے گا ایسا کچھ نہیں ہے ۔
سماجی میل جول قطعی ناگوار ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میںگذشتہ ہفتے کے بعد کرونا کے مریضوں کی تعداد میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔دھوپ میں باہر نکلنا ایک احمقانہ قدم ہے۔لاک ڈاﺅن کے دوران غیر قانونی منشیات پکڑنا اور گھریلو زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کرنا بھی شامل ہو گیا ہے۔لاک ڈاﺅن کے دوران پارکوں اور ساحلوں پر لوگوں کی تعداد میں 19 فیصد اضافہ انتہائی دکھ کی بات ہے۔

Like this:
Like Loading...
Related
Categories: Girls, hot news, Women
Tagged as: Journal Tele Network, journal tele network corona, journal tele network girls, journal tele network hot news, journal tele network news, journal tele network women, jt news "we are not out of danger yet", jt news corona virus, jt news flirts and skirts, jt news girls outing starts, jt news hot news, jt news lock down, jt news london, jt news priti patel, jt news priti patel press confrence, jt news sunshine, jt news The Home Secretary warn, jt news women, jtnonline.com, jtnonline.com women