کرونا وائرس نے مردوں کی جان تو لے لی،ان کی غمزدہ بیواﺅں کو بھی شرابی بنا ڈالا

مانچسٹر (جیٹی نیوز) کرونا وبا ءکے باعث جاری عالمی لاک ڈاﺅن کا سب سے گہرا اثر برطانیہ پر پڑا ہے ،موذی مرض کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے مردوں کی بیواﺅں کی اکثریت نے غم غلط کرنے کیلئے شراب نوشی شروع کر دی ہے۔ کرونا وائرس کی بدولت برطانیہ کی عوام کی سوچ اوررہن سہن میں اچانک بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔حالیہ دنوں میں بیواہ ہونیوالی خواتین کے علاوہ بھی سب سے زیادہ اثر ان افراد پر پڑا ہے جو شراب نوشی چھوڑ چکے تھے لیکن لاک ڈاﺅن نے انہیں ذہنی طور پر انتہائی کمزور کر دیا جس پر قابو پانے کیلئے انہوں نے دوبارہ شراب نوشی شروع کر دی ہے،ان میں لوگ بھی شامل ہیں جن کیلئے ڈاکٹروں نے شراب نوشی زہر قرار دی تھی ،انہیں لاک ڈاﺅن زہر لگنا شروع ہو گیا اور انہوں نے دوبارہ جام ہاتھوں میں تھام لئے ۔

امریکہ سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی یہی حال دیکھنے میں آ رہا ہے۔اس حوالے سے بیوہ ہونیوالی برطانوی خواتین کی بڑی تعداد نے انتہائی غمزدہ حالت میں بتایا ہے کہ وہ کئی برس سے شراب نوشی ترک کر چکی تھیں اور اپنے شوہر سے انتہائی محبت کرتی تھیں لیکن کرونا وباءا،شوہر کی موت اور گھر میں قرنطینہ ہونے ،سماجی سرگرمیوں کے چھوڑنے اور تنہائی کو برداشت کرنے ایسے عوامل نے انہیں بھرپور شراب نوش بنا دیا ہے۔خواتین نے بتایا کہاگر پہلے ان کے ہاتھ میں ایک جام ہوتا تھا لیکن اب وہ لاک ڈاﺅن سے اس قدر سہم گئی ہیں کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے دونوں ہاتھوں میں شراب کے جام ہوں اور رہ بیٹھی پیتی رہیں اور شوہر کھونے کا غم مٹانے کی کوشش کریں۔

خواتین کے مطابق ان کے طویل اور تناو کے ایام چل رہے ہیں۔ ادھربعض خواتین نے اعتراف کیا کہ ا نہوں نے اپنی پسندیدہ الکوحل کو پھر سے جام کی زینت بنانا شروع کر دیا ہے۔خواتین نے یہ بھی بتایا کہ گھر میں بیٹھے بیٹھے ان کا وزن بڑھ رہا ہے،باہر جانا موت کے منہ میں جانے کے مترادف ہے اسی لئے انہوں نے وزن اور کولیسٹرول پر قابو پانے کیلئے شراب نوشی کا سہارا لیا ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ اگر یہ لت پڑ گئی تو لاک ڈاﺅن ختم ہونے پر انہیں شراب نوشی چھوڑنے کیلئے نہ صرف شدید مشکلات ہوں گی بلکہ ان کا گھریلو بجٹ بھی شدید متاثر ہو گا۔

hot jtn2

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.