چینوٹ، پتوکی، سرگودھا،غیرت کے نام پر عورتیں قتل، نواسی کے ٹکڑے

چینوٹ ،سرگودھا(جیٹی نیوز ) پنجاب کے ضلع چینوٹ میں غیرت کے نام پر بھائی نے معصوم بہن کو قتل کر دیا۔ قتل کا واقعہ تھانہ محمد والا میں پیش آیا۔ملزم قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 40 سال اور اس کا نام شہناز تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم کی تلاش کے لئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں۔ادھر پتوکی میں 21 سالہ بھابی کو اس کے دیور نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ملزم نے پولیس کو موقع پر گرفتاری دےدی۔

سرگودھا میں 65 سالہ نانا نے 14 سالہ نواسی کو ٹوکہ سے قتل کر کے نعش کے ٹکڑے بنا کر دریا جہلم میں پھینک دیئے جس کے 15 گھنٹے بعد نانا کے انتقام کی بھینٹ چڑھی 14 سالہ مقتولہ بچی کی نعش کے ٹکڑے غوطہ خوروں کی مدد سے برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دیئے گے۔پولیس نے مقتولہ کی ماں کی رپورٹ پر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا اور مقدمہ قتل درج کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق 14 سالہ مقتولہ ارم شہزادی کی ماں منڈی شاہ جیونہ کی خدیجہ بی بی نے بتایا کہ اس کی شادی 15سال قبل طالب سے ہوئی اور 12 سال قبل طالب سے گھریلو ناچاقی پر طلاق لیکر محمد بخش سے دوسری شادی کر لی جبکہ طالب اور میرے بدن سے ایک بیٹی ارم شہزدای پیدا ہوئی جو اپنے نانا زوارکے پاس اس کے گھر کیکر والا میں تھی۔

ایک روز ارم شہزادی نے نانا زوار سے اپنے والد طالب سے ملنے کی ضد کرتے ہوئے من مرضی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔جس پر نانا نے ملاقات کروانے کیلئے کشتی سے دریا عبور کر کے دریائے جہلم کے مغربی کنارے پہنچا اور وہاںاس نے ٹوکہ سے ارم شہزادی کو قتل کر کے نعش کے ٹکڑے کئے اور انہیں دریا میں پھینک دیا جس کا علم ہونے پر پولیس کی مدد سے غوطہ خوروں نے تلاش کر لئے اور پولیس نے 65سالہ قاتل نانا زوار حسین کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا پولیس تھانہ ساہیوال نے مسماةخدیجہ کے بیان پر اسکے والد زوار کیخلاف نواسی ارم شہزادی کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

jtn innocent women3

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.