آوارہ شوہر نے آن لائن لڈو ہارنے پراپنی بیوی کو پیٹ ڈالا

احمد آباد(جیٹی نیوز)کرونا وباءکے باعث بھارتی ریاست گجرات کے وڈو ڈارا میں ایک میاں بیوی آن لائن لڈو کھیل رہے تھے اس دوران کمزور پوزیشن پر ہار جانے پر اس نے اپنی بیوی کو پیٹ ڈالا جس سے وہ شاید زندگی بھر کے لئے معذور ہو جائے۔بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے جاری لاک ڈاو¿ن کے باعث گھر میں میاں بیوی ایک ساتھ آن لائن لڈو کھیل رہے تھے،ہارنے پر شوہر نے بیوی کو مار مار کرزخمی کر ڈالا۔ پولیس نے آکر زخمی خاتون کو ہسپتال میں منتقل کیا،جہاں معائنہ پر پتہ چلا کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچا ہے۔

ہڈی میں چوٹ آئی ہے۔بیوی نے ہسپتال میں پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو گھر سے باہر نکلنے سے روکنے کیلئے آفر کی کہ وہ موبائل پرآن لائن لڈو کھیلتے ہیں،شوہر نے حامی بھر لی اور وہ گھر میں ہی رہا ۔ خاتون کے بیان کے مطابق وہ موبائل فون پر آن لائن گیم لوڈو کھیلتے رہے،کافی مرتبہ ہارنے پر شوہر کاپارہ چڑھ گیا اوراس نے مجھے پیٹنا شروع کر دیا، ایک شدید ضرب میری کمر پر لگی ۔پولیس کے مطابق واقعہ ویمالی محل کی رہائشی خاتون کیساتھ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھریلو تشدد ایمر جنسی ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی جس میں ایک خاتون درد کی شدت سے چلا رہی تھی کہ اس کے شوہر نے اس پر شدید حملہ کیا ہے اور اسے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق مار پیٹ سے خاتون کی ریڑھ کی ہڈی پر چوٹیں آئی ہیں۔خاتون نے ہسپتال معائنہ کے بعد واپسی پر پولیس کو مدد کیلئے کال کی۔خاتون نے پولیس سے کسی بھی قسم کا تحفظ لینے کی آفر کو ٹھکرا دیا۔خاتون نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کیلئے اپنے میکے واپس جا رہی ہے۔خاتون نے پولیس سے ایف آئی آر درج نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

shame less women jtn3

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.