شوہر کا کرونا سے انتقال، بیٹا دو روز بعد قتل ہو گیا

لندن(جیٹی نیوز)برطانیہ کے فرنٹ لائن ادارے این ایچ ایس کے ایک کارکن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔مشرقی لندن کے کیننگ ٹاو¿ن سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ڈیوڈ گوموہ نے دو روز قبل ہی اپنے والدی کی تدفین کی تھی ۔اس کے والد کا کرونا وائرس کے باعث دو روز قبل انتقال ہوا تھا۔پڑوسیوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ این ایچ ایس کا ہیرو ڈیوڈ حملہ آور کے وار کے وقت اپنی ماں کو پکار رہا تھا کہ “ماں ، میری مدد کرو” ۔حملہ آور ڈیوڈ کو زخمی کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

ڈیوڈ کادروازے پر خون بہہ رہا تھا۔زیادہ خون بہہ جانے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔علاقہ مکینوں نے علاقے میں وارداتیں بڑھنے پر احتجاج ریکارڈ کروایا اور کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ ہونے سے جرائم پیشہ افراد لاک ڈاﺅن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوٹ مار اور قتل و غارت گری کر رہے ہیں۔عینی شاہدین نے ڈیوڈ کو زخمی دیکھا ،اس کا خون گھر کی دہلیز پر بکھرا پڑا تھا۔ڈیوڈ کی ماں نے روتے ہوئے بتایا کہ یہ قسمت کی ستم ظریفی ہے کہ اس نے اپنے گھر کے دو ہیروز کو دو روز میں کھو دیا جو کہ ناقابل یقین دکھائی لگتا ہے.

یہ بہت گہرا زخم ہے ،دنیا میں شاید کوئی بھی اس گھاﺅ کو نہیں ناپ سکتا۔اس نے روتے ہوئے کمبی آہ بھری اور کہا کہ ڈیوڈ کے باپ کی کرونا وائرس سے موت واقع ہوئی ،ڈیوڈ نے اپنے ہاتھوں سے باپ کی آخری رسومات ادا کیں اور دو روز بعد وہ خود اپنی ماں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر چلا گیا جو ناقابل یقین ہے ۔ ڈیوڈ کو پیر کی صبح 26 اپریل کو نامعلوم حملہ آوروں نے بازو اور پیٹ پرچھرا گھونپ کر ہلاک کیا تھا۔واقعہ فری میسنز روڈ پر پیش آیا۔ڈیوڈ کی والدہ نرس ہے ،ڈیوڈ اپنی والدہ کی طرح این ایچ ایس کے لئے کام کرتا تھا اور این ایچ ایس کے عملے کو ضروری سامان مہیا کرنے میں مدد فراہم کرتاتھا۔

وہ فون پر اپنی گرل فرینڈسے بات کر رہا تھا،اسی دوران ماسک پہنے لڑکوں کے ایک ٹولے نے اس پر حملہ کر دیا۔ ڈیوڈ کی 30 سالہ بہن لیزی نے اپنے بھائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس کا بھائی کبھی کسی غلط اور منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوا۔ اس نے روتے ہوئے کہا کہ اس کا بھائی اس طرح کی واردات کا مستحق نہیں تھا۔ سپیشلسٹ کرائم کمانڈ کے جاسوس انسپکٹر ٹونی نے بتایاکہ ڈیوڈ کا کنبہ ناقابل تصور عذاب سے گزر رہا ہے۔کچھ ہی دنوں میں اس کی ماں نے اپنے شوہر اور بیٹے کی موت دیکھی ۔ اس کی بہن نے اپنے بھائی اور والد کو کھو دیا ہے ۔

married women jtn1

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.