سوائن فلو سے لڑنےوالی بہادر نرس نے سینکڑوں لوگوں کو کرونا سے بچا لیا

لاہور(جیٹی نیوز) ایک ہیرو نرس نے سوائن فلو کی وباءسے سیکھے گئے اقدامات کی مدد سے اپنے علاقے میں سینکڑوں افراد کی زندگیاں بچا لیں،ہیرو نرس نے نہ صرف اپنی مدد آپ کے تحت علاقے میں کرونا وائرس کا شکار لوگوں کو تنہائی میسر کی بلکہ آس پاس کے لوگوں کو بھی سماجی فاصلے کی بھرپور تلقین کرتے ہوئے انہیں بچایا۔ماریا سپولن نوٹنگھم کے ویسٹ میں اسکائرلکس میں چرچ فارم چلاتی ہیں ، لیسٹر کے گلین فیلڈ ہسپتال میں ان کا 20 سالہ تجربہ بھی ہے، بیماریوں سے لڑنے میں انہیں انتہائی مہارت حاصل ہے۔

ماریا سپولن نے اخبارکو انٹرویو میں بتایا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران رہائشیوں کی دیکھ بھال ان کی ترجیح بن چکی ہے۔ ماریا نرس نے علاقے کے لوگوں میں وائرس کی نشانیاں عام ہونے پر ان کی 24 گھنٹے دیکھ بھال کی اور اس دوران وہ خود بھی اس وائرس سے محفوظ رہی۔معائنہ کرنے پر ہیرو نرس کوپچاس میں سے پانچ رہائشیوں کرونا کی علامات کا پتہ چلا تو ا س نے فوری ان کا کرونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت نکلا۔ماریا نے انہیں اپنے چرچ فارن میں ہی اس دوران قرنطینہ رکھا جب تک ان کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت نہ آئی ،اس اقدام پر علاقے اور فیملی کے لوگ ان کرونا زدہ افراد سے دور رہے اور وائرس میں مبتلا ہونے سے بچ گئے۔

ماریہ نے زوننگ نامی اس مشق کو استعمال کرنا شروع کیا جس میں ایک بیماری سے متاثرہ افراد کو فوری تنہائی میں ڈال دیا جاتا ہے ۔اس نے اپنے چرچ فارم کو ایک عارضی وارڈ میں تبدیل کردیا ہے، جہاں رہائشیوں کو علامات ظاہر ہونے پر فوری قرنطینہ کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد بہادر ہیرو نرس ان افراد کی کود دیکھ بھال کرتی ہے۔کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان افراد کو ہسپتال میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ماریا کا کہنا ہے کہ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ علاقے کے سینکڑوں لوگ حفاظتی اقدامات کرنے سے کرونا وباءمیں مبتلا ہونے سے بچ گئے ہیں۔

professional women jtn

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.