لاک ڈاﺅن میں لفٹ نہ کرانے کی سزا، 12 خاوند سڑکوں پر آ گئے

لندن(جیٹی نیوز)کرونا لاک ڈاﺅن کے باعث تمام ممالک سے زیادہ برطانیہ میںسماجی میل جول پر فرق پڑا ہے ،قتل و غارت اور گھریلو تشدد کے واقعات میں نہ صرف اضافہ دیکھنے میں آیا ہے بلکہ عورتوں کی نسبت مردوں کے خفیہ تعلقات سامنے آنے پر انہیں انتہائی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یوں تو چغل خوری کو دنیا بھر میں بری نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن برطانوی خواتین اس معاملے میں دنیا بھر میں سرفہرست ہیں۔انتہائی پڑھی لکھی خواتین بھی فارغ بیٹھنے پر چغلی کا سہارا لیتی ہیں ۔معروف برطانوی مصنف و دانشور ڈاکٹر برٹرڈ رسل نے آج سے 50 برس قبل گھروں میں فارغ بیٹھی انتہائی پڑھی لکھی برطانوی خواتین کی چغل خوری کی عادت پر انتہائی مفصل مضمون لکھ کر تہلکہ مچا دیا تھا۔

خواتین کی یہی عادت آج بھی ویسے ہی ہے، اس کا کھل کر اظہار لاک ڈاﺅن دورانیہ میں دیکھنے میں آ رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وسلے نامی ایک خاتون ایک آفس میں بطور پروموشن آفیسر ہے اور اسے اپنے کام میں انتہائی مہارت حاصل ہے۔اس کی وجہ اس کے سپرفٹ جسمانی خدوخال ،خوبصورتی اور انتہائی پر وقار گفتگو کا انداز شامل ہے۔وسلے نے ابتک شادی نہیں کی تھی اور وہ اس میں یقین بھی نہیں رکھتی ہے ،اکیلا ہونے کی وجہ سے اس کے کافی مردوں سے تعلقات بھی رہ چکے ہیں ،اس کی ترقی کا راز بھی یہی ہے کہ وہ مردوں کو انتہائی حد تک متاثر کر کے ان سے تعلقات قائم کرتی تھی ،بطور پروموشن آفیسر یہ اس کی سٹریجٹی تھی جس میں وہ کامیاب جا رہی تھی اور اس کیلئے فائدہ مند ثابت ہونے والے مرد بھی خوش تھے ،پھر اچانک کرونا وائرس آ گیا اور ملک کو لاک ڈاﺅن کا سامنا کر نا پڑ گیا۔

وسلے سمیت تمام سٹاف گھروں میں محدود ہو کر رہ گیا۔وسلے کو دو ہفتوں کے لاک ڈاﺅن نے انتہائی بدتمیز بنا دیا،اس کی وجہ وہ تمام مرد تھے جو روزانہ اس سے بات کرنے کیلئے ترستے تھے اور اسکو فون کرتے تھے ،لیکن لاک ڈاﺅن کے باعث کسی مرد نے بھی وسلے کو منہ نہ لگایا کیونکہ بچے اور بیوی گھر میں تھے اور وہ اس رنگینیوں میں مصروف ہو کر رہ گئے،کسی نے بھی وسلے کے بارے مین نہ سوچا کہ وہ اکیلی کیا کر رہی ہو گی۔وسلے نے ایسے تمام خود غرض ایک درجن کے قریب مردوں کی لسٹ تیار کی ، ان کے جسم کی خفیہ نشانیاں پوائنٹ آﺅٹ کیں پھر سب کے گھروں میں بیویوں کو فون کر ڈالا،ان کے شوہروں کی تمام کی خفیہ علامات ان پر واضح کر دیں اور پھر کام ہی ختم کر ڈالا

۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تمام متاثرہ شوہروں کو وسلے پر شک ہوا،بعض نے تو اسے قتل کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں،لیکن وسلے صاف مکر گئی ،رپورٹ کے مطابق تمام ایک درجن شوہروں کے گھر تقریباً اجڑ گئے ہیں،بعض کی بیویاں بچے لے کر میکے چلی گئی ہیں جبکہ بعض نے اپنے شوہوروں کو گھر سے نکال دیا ہے اور وہ رات کوگیراج مین سوتے ہیں اور دن میں بیوی سے معافی کے طلبگار ہوتے ہیں۔

shame less women jtn3

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.