گھریلو خواتین کی آن لائن کپڑوں کی شاپنگ ،درزیوں کی گھروں میں قینچیاں ،مشینیں تیز

لاہور( جیٹی نیوز ) ملک بھر میں کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث انٹرنیٹ کا استعمال صرف بڑھ گیا ہے۔ خواتین کی جانب عید قریب آنے پر آن لائن شاپنگ میں تیزی آ رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میںخواتین کی جانب سے آن لائن شاپنگ میں 40فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خواتین کی بڑی تعداد مختلف برانڈز کے کپڑے خریدنے میں مصروف ہو گئی ہیں جبکہ درزیوں نے دکانیں بند ہونے کے باعث گھروں میں ہی مشینیں اور قینچیاں تیز کر لی ہیں اور وہ بھی دھڑا دھڑ آرڈر لینے میں پیش پیش ہیں۔خواتین چونکہ مالی معاملات میں زیادہ ہوشیار ثابت ہوئی ہیں اس لئے آن لائن شاپنگ کے دوران وہ انتہائی احتیاط کا سہارا لیتی ہیں کیونکہ بینک کارڈ ان کے شوہروں کا ستعمال ہوتا ہے ۔

ایف آئی اے نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بہترین اھتیاط کے باعث سائبر کرائمز بشمول مالیاتی جرائم میں کمی کا رجحان پایا گیا ہے۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق کاروباری افراد کے مطابق لاک ڈاون کے دوران انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور خواتین کی اکثریت آن لائن شاپنگ کر رہی ہے،احتیاط برتنے سے سائبر کرائم میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے ۔اس کی ایک وجہ لاک ڈاﺅن کے دوران ملک بھر میں سائبر مالیاتی جرائم میں کمی ادارے کی جانب سے اختیار کئے گئے موثر اقدامات بھی ہیں۔وفاقی ادارے کے مطابق سی سی ڈبلیو میں شکایات کے اعداد و شمار کے تجزیے سے لاک ڈان کے دوران انٹرنیٹ کے استعمال میں 40فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،بینک کارڈ مرد کا ہی استعمال ہو رہا ہے لیکن شاپنگ اہلخانہ کر رہے ہیں ۔

لاک ڈاﺅن کے دوران مردوں کے باہر نہ نکلنے سے ملک میں آن لائن مالیاتی جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی ہو ئی ہے۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاﺅن سے قبل 928شکایات کے مقابلے میں لاک ڈان کے دوران سائبر مالیاتی جرائم سے متعلق 488شکایات رپورٹ ہوئیں۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سائبر مجرمان کے 6گروہوں کے خلاف کارروائی کی۔ 45غیر ملکیوں اور مقامی مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا۔
آن لائن شاپنگ

working women jtn3

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.