چھبیس سالہ لیڈی ڈاکٹر رابعہ کرونا وائرس کے ہاتھوں ہسپتال میں چل بسی

راولپنڈی( جیٹی نیوز ) کرونا کا شکارلیڈی ڈاکٹر ہولی فیملی ہسپتال میں جاں بحق،اہلخانہ کو بڑا صدمہ، جس روز موت واقع ہوئی اسی دن اسی روز اس نے اپنی ہاﺅس جاب شروع کرنی تھی۔26 سالہ لیڈی ڈاکٹر نے ابھی زندگی کی وہ بہاریں ہی نہیں دیکھی تھیں جس کی خاطر اس نے اپنی سٹڈی مکمل کی اور ڈاکٹر بن کر دم لیا،ہاﺅس جاب شروع کرنے والے دن اس کی زندگی کے دن مکمل ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق لیڈی ڈاکٹررابعہ طیب کرونا وائرس کے باعث ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئی۔اہلخانہ کے مطابق ابتداءہی میں اگر اس کا علاج شروع ہو جاتا تو شاید وہ بچ جاتی لیکن فلو اور بخار کی شدت نے زور پکڑ لیا تو اس کے گھر والوں نے اسے راولپنڈی کے ہولی کلینک ہسپتال میں داخل کروا دیاجہاں وہ صرف دو روز ہی گزار سکی اور آخر کار جمعہ کے روز بروز یکم مئی اس کا انتقال ہو گیا۔

 

اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹررابعہ طیب نے اسے معمول کا فلو اور بخار جانا تھا لیکن چند روز آرام نہ آنے پر انفیکشن شدت اختیار کر گئی تو ڈاکٹر رابعہ کو پتہ چل گیا کہ یہ کوئی معمولی بخار نہیں بلکہ کرونا کا جان لیوا حملہ ہے۔ پنجاب کے علاقے گوجرخان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹررابعہ طیب نے آج سے ہاﺅس جاب شروع کرنی تھی لیکن نوکری کے پہلا روز ہی ڈاکٹر رابعہ کا آخری دن ثابت ہوا،پاکستان کی ایک اور ڈاکٹر کرونا کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئی ۔

 

ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال نے ڈاکٹر رابعہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ ڈاکٹر رابعہ طیب نے آج سے ہاﺅس جاب شروع کرنی تھی،ان کا تعلق گوجرخان سے تھا۔ڈاکٹر رابعہ طیب نے بہاولپور میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا۔انہیں معمولی نزلہ اور بخار تھا،طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں میں منتقل کیا گیا تھا لیکن گزشتہ روز و جان کی بازی ہار گئی ۔

professional women jtn3

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.