عاشق نے گولی مار کرخود کشی کر لی،محبوبہ اسی وقت زہر کھا کر اس سے جا ملی

شکارپور(جیٹی نیوز) شکارپور کے پولیس سٹیشن خان پور کے محلہ آرائیں میں 22سالہ نوجوان حنیف بجارانی اور 18 سالہ دوشیزہ سویرا نے اکٹھے خود کشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق اتوارکوتھانہ خانپور کے آرائیں محلہ میں 22سالہ نوجوان اپنی محبوبہ کے گھر میں داخل ہو گیا ، اس نے محبوبہ کے سامنے خود پستول سے گولی مار لی اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ،دوشیزہ سویرا سے اس کی موت دیکھی نہ گئی اور اس نے بھی زہر کھا لیا جس پر وہ بے ہوش ہو گئی ،اہل خانہ اسے سکھر کے ایک ہسپتال میںلے گئے جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال خان پورمنتقل کردیا۔پولیس نے سویرا اور حنیف کی ایف آئی آرسبب خودکشی درج کرلی ہے۔ لڑکے کے باپ عارف بجارانی نے بتایاکہ اس کا بیٹا حنیف پہلے سے شادی شدہ تھا اور اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹاہے۔ حنیف بجارانی پہلے فوج میں تھا دو سال پہلے نوکری چھوڑ کر کراچی میں کام کرنے لگا۔وہ سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج خان درانی کے بیٹے آغا شہباز خان کا باڈی گارڈ تھا دو دن پہلے کراچی سے اپنے گاﺅں کرم پور آیا تھا۔

اس کے باپ نے لڑکی کے اہل خانہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اس کے بیٹے کو قتل کیا ہے،وہ خود کو گولی نہیں مار سکتا۔دوسرے جانب لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ حنیف بجارانی سے خاندانی تعلقات تھے ،گھر میں آنا جانا تھا ایک ماہ پہلے میری بہن سویرا کارشتہ مانگا گیا تھا۔ خاندان نے رشتے دینے سے انکار کردیا اور آج میری بہن نے زہر کھا کر اور حنیف بجارانی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے دوسری جانب حنیف بجارانی کے والد نے لڑکی کے باپ انور آرائیں پر بیٹے کے قتل کرنے کا مقدمہ درج کرانے کی کوششیں کی پولیس نے مقدمہ درج کر نے سے انکار کردیا ہے۔ لڑکے کے باپ اور عزیزوں نے انڈس ہائی وے بند کر کے دھرنا دیا۔

hot jtn

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.