معصوم بیوی کے نازک اعضا پر سگریٹ داغنے والا سفاک شوہر گرفتار

خیرپور(جیٹی نیوز) گاﺅں قبول خان گوپانگ میں ایک سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو حد درجہ تکلیف اور تذلیل کا نشانہ بنایا،پولیس نے طالم شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ظالم شوہر نے بیوی کے جسم کے نازک اعضاءکو سلگتے سگریٹ سے داغا ،تشدد کر کے اسے شدید زخمی کر دیا پھر قینچی سے اس کے بال کاٹ ڈالے۔ نواحی گاﺅں قبول خان گوپانگ کے رہائشی ضمیر آئے روز اپنی بیوی کو رشتہ داروں سے ادھار پیسے لانے پر مجبور کرتا تھا، انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، متاثرہ خاتون نسیم نے بتایا کہ اس کا شوہر درندہ اور وحشی صفت انسان ہے۔

 

اس نے اسے متعدد بار جسمانی تشدد کا نشانے بنایا،وہ اکثر اسے اپنے رشتے داروں سے رقم منگوانے کے لئے دباﺅ ڈالتارہتاتھا ۔اتوار کے روز اس کے شوہر ضمیرنے ایک مرتبہ پھر اسے مجبور کیا کہ وہ اپنے رشتے داروں سے رقم لے کر آئے جس پر اس نے انکار کر دیا۔خاتون نے بتایاکہ اس کا شوہر رقم استعمال کرنے کے بعد واپس نہیں کرتا تھا،اسی بات پر اس نے مزید رقم لانے سے انکار کر دیا تو شوہر آگ بگولا ہو گیا،اس نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اور اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ظالم شوہر نے پستول نکال کر اسے قتل کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر وہ چیخی چلائی تو اسے گولی مار دے گا۔

 

بیوی نے روتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے اس کے جسم کے نازک اعضاءپر سگریٹ داغے اور اس کے جسم کو جلاتا رہا ، پھر قینچی لے کر اس کے سر کے بال کاٹ ڈالے۔ شور مچانے پر ساتھ والے گھر سے اس کا سگا بھائی اور بھانجا بھاگے آئے ،شوہر نے انہیں دیکھ کر ان پر گولی چلا دی،دونوں معجزانہ طور پر بچ گئے ۔شوہر نے بھاگنے کی کوشش کی تو گاﺅں والوں نے اسے پکڑ لیااور پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو اپنے کئے پر ذرا بھی پشیمانی کا احساس نہیں۔

jtn innocent women

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.