سپر سٹور میں جا کر چیزیں چکھنے،انگلیاں چاٹنے اور کھانسی کرنے پر آنٹی گرفتار

کیرولینا(جیٹی نیوز)ایک خاتون کو پولیس نے اس لئے گرفتار کر لیا کہ اس نے ایک سپر سٹورمیں جا کر کھانے پینے کی اشیاءکو نہ صرف ہاتھوں سے چھوا بلکہ بعض اشیاءکا ذائقہ بھی چکھا،خاتون اس قدر بے باک تھی کہ اس نے بعض چیزوں کا ذائقہ چکھنے کے بعد اپنی انگلیوں کو بھی چاٹا اور پھر کھانے پینے کے ڈیپارٹمنٹ میں بغیر ماسک پہنے سرعام کھانسی بھی کی۔سپر سٹور کے منیجر نے سی سی ٹی وی پر سارا ماجرا دیکھنے کے بعد پولیس کو کال کر لی،جس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو حراست میں لے لیا.

۔بتایا گیا ہے کہ 38 سالہ شی نیر ایک سپر سٹور میں کھناے پینے کی اشیاءکو ہاتھ لگا لگا کر چیک کر رہی تھی ،میٹھی اشیاءکو چکھا اور پھر اپنی انگلیاں بھی چاٹیں،اس دوران خاتون کھانسی بھی تھی۔سٹور کے منیجر نے کہا ہے کہ خاتون کی حرکت کے باعث ان کا کافی نقصان ہوا ہے کیونکہ جن اشیاء کو اس نے ہاتھوں سے چھوا وہ اب قابل استعمال نہیں رہیں،انہیں پھینک دیا گائے گا،خاتون کو جرمانہ کیا جانا چاہئے۔پولیس نے خاتون کو گرفتار کرنے کی بجائے اس سے ایک لاکھ ڈالر کا ایشورٹی بانڈ بھروا لیا کہ اگر اس نے آئندہ ایسی حرکت کی تو اسے ایشورٹی بانڈ پر بھری رقم بھرنی پڑے گی دوسری صورت میں اسے جیل جانا پڑا گا.۔

پولیس کورونا وائرس لاحق ہونے کے شبہ میں شی نیر کو ہسپتال لے گئی کیونکہ وہ سپر سٹور میں کھانس رہی تھی۔خاتون نے اپنی صفائی میں کہا کہاس نے کچھ ایسا نہیں کیا کہ سپر سٹور کا نقصان ہوا ہویا پھر اس نے چیزوں کا نقصان کیا ہے۔پولیس نے خاتون کا موقف نہ مانتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا ہے اور کہا ہے کہ خاتون کو اپنے ہاتھ چاٹنے اور کھانے کی اشیاءکو چھونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔جب تک زیر حراست ملزمہ کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ موصول نہیں ہوتی وہ زیر حراست ہی رہے گی۔

liberal women jtn3

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.