لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر خاتون پاگل ہو گئی،ایک بوڑھا قتل ،2 مرد شدید زخمی

ساﺅتھ ویلز(جیٹی نیوز) برطانیہ میں لاک ڈاﺅن کے باعث گھریلوتشدد اور قتل کے دلد وز واقعات تیزی سے رونما ہو رہے ہیں،ان حالات کی بڑی وجہ لاک ڈاﺅن بتایا جاتا ہے جس نے برطانوی عوام کے رہن سہن پر زبردست اثر ڈالا ہے ۔انہی حالات کا شکار ایک 28 سالہ خاتون نے گھر سے باہر نکل کر چاقو سے لوگوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک بوڑھا شخص ہلاک اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جبکہ ایک شخص کو چاقو سے معمولی زخم آئے ہیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر پاگل خاتون کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون نے اقرار کیا ہے کہ اسے کرونا وباءسے بچنے کیلئے جاری لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت غصہ تھا کہ انہی کی وجہ سے گھروں سے نکلنے کے باعث یہ وائرس رکنے کا نام نہیںلے رہا ۔اسی اشتعال انگیزی کے باعث اس نے لوگوں پر حملہ کیا۔پولیس کے مطابق خاتون کا دماغی توازن درست نہیں لگتا ،خاتون نے چونکہ ایک شخص کا قتل کیا ہے اس لئے اس کی دماغی حالت کا ڈاکٹرز تفصیل سے معائنہ کریں گے۔پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خاتون کے وار سے شدید زخمی ہونے والے دیگر دو افراد کی زندگی بچنے کے امکانات کافی کم ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مشتعل خاتون اچانک سڑک پر چاقو لہراتے ہوئے نکل آئی اور اس نے ایک وین ڈرائیور پر چاقو سے حملہ کر دیاجس سے وہ زخمی ہو گیا ،اسی دوران خاتون ایک سٹور میں گھس گئی اور وہاں خریداری میں مصروف ایک بوڑھے شخص کی گردن پر چاقو کا بھرپور وار کیا جس سے وہ کافی حد تک کٹ گئی اور فرش پر خون ہی خون بکھر گیا۔خاتون دیگر دو گاہک مردوں پر بھی چاقو کے وار کئے اور انہیں زخمی کر ڈالا۔ پولیس اور ایمبولینس پہنچنے تک بوڑھا شخص دم توڑ چکا تھاجبکہ زخمی افراد کراہ رہے تھے جنہیں فوری ہسپتال پہنچایا گیا۔ ساو¿تھ ویلز پولیس کے میجر کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے چیف انسپکٹر مارک او آئیشیا نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

crimnal women jtn1

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.