نرس کا یونیفارم پہن کر شہریوں کولوٹنے والی2” نیلی خواتین“ پولیس کیلئے چیلنج

واشنگٹن (جیٹی نیوز) پولیس نے علاقے میں گھروں کے سامنے نیلے رنگ کا نرسز یونیفارم پہن کر سامان چوری کرنے والی 2خواتین کی فوٹیج جاری کر د ی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نرس کا یونیفارم پہن کر چوریاں کرتی ہیں اور اب تک بڑی مقدار میں قیمتی اشیاءچوری کر چکی ہیں۔ لوگوں نے شکایات کی تھیں کہ ان کے گھر کے باہر سے پارسل اور دیگر اشیاءرات گئے چوری ہو جاتی ہیں جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سے چیک کیا تو معلوم ہوا کہ چوری کرنیوالا کوئی مرد نہیں بلکہ دو عورتیں ہیں۔ پولیس نے چورخواتین کا خاکہ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ انہیں ڈھونڈنے میں پولیس کی مدد کی جائے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں خواتین نرسوں کی طرح ملبوس گھروں میںجاتی ہیںاور پیکیج چوری کرتی ہیں۔ واشنگٹن پولیس نے دونوں خواتین کی نیلی رنگ کی پوشاکوں والی تصاویر جاری کی ہیں جس میں وہ انتہائی مہارت کیساتھ چوری کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ وہ تحقیقات کررہے ہیں اور عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔پولیس کے مطابق لاک ڈاو¿ن کے اقدامات میں نرمی کے بعد دکانیں ، ریستوران کھلنے پر ہی چوریوں کا سلسلہ بھی بند ہو جائے گا۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین مقامی علاقے سے تعلق نہیں رکھتیں اور دور دراز کسی مقام پر رہائش پذیر ہیں۔

پولیس چیف نے عوام سے یہ بھی کہا کہ موجودہ لاک ڈاﺅن حالات میں نرسز فرنٹ لائن ہیرو ہیں اور وہ اپنا سارا وقت مریضوں کیلئے وقف کر رہی ہیں وہ مریضوں کی جان بچاتی ہیں ان کی جائیداد کی چوری نہیں کرتیں ،چوری کی ان وارداتوں میں ملوث خواتین کا نرسوں کے شعبے سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف اور صرف چور ہیں نرس نہیں۔عوام کی اکثریت نے پولیس کی وضاحت ماننے سے انکار کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو جلد ڈھونڈ کر ان کا مسروقہ مال برآمد کروایا جائے۔

hot jtn1

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.