نیویارک(جیٹی نیوز) ڈبلیو ڈبلیو ای کی سپر اسٹار نکی بیلا نے اپنی نئی یادداشت میں خوفناک اور شرمناک انکشاف کیا ہے کہ جوانی میں جب وہ ناسمجھ تھی اس کو دو مرتبہ زبردستی جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا۔اس نے ان واقعات کو ناقابل تلافی اور دردناک ماضی قرار دیتے ہوئے اپنی یاداشتیں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیں۔ نکی بیلانے بتایاکہ وہ ہائی سکول میں اس وقت پڑھتی تھی اور اس وقت اس کی عمر 15 برس تھی جب اسے پہلی مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا اور ایسا اس کے ایک دوست نے کیا جسے وہ اپنے بہت قریب سمجھتی تھی۔
نکی نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد وہ بدنامی سے بچنے کیلئے خاموش ہو گئی ۔نکی بیلا نے بتایا کہ ابھی اس واقعہ کو ایک سال ہی گزرا تھا اور وہ 16 برس کی ہوئی تو کالج ہی کے ایک طالبعلم ساتھی نے جو اسی کا ہم عمر تھا اور نشہ کرتا تھا اس نے مجھے زبردستی جنسی عمل کا نشانہ بنایا۔ نکی بیلا نے غمزدہ لئجے میں بتایا کہ اس لمحہ میں رہتے ہوئے دیکھا جائے تو یہ ایک بھیانک جرم تھا ہے ، اور پھر شرمندگی اور الزام تراشی جو اصل درد سے کہیں زیادہ بدتر محسوس ہوتی ہے۔ نکی بیلا نے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ غصے کی بجائے شرم محسوس کرنا کتنا آسان ہے ۔
میں اسے خود سے روک سکتی تھی لیکن اس وقت میں بچی تھی ،ایسا نہ کر پائی۔ انہوں نے کہا کہ جب میرے ساتھ یہ ہوا ، میں نے فورا. ہی شرم محسوس کی اور خود پرہی الزام لگایا اور اسی وجہ سے میں نے اسے خفیہ رکھا لیکن آہستہ آہستہ اپنا اعتماد کھونا شروع کردیا، نکی بیلا نے بتایا کہ اس نے ان واقعات کا خود سے بدلہ لینا شروع کر دیاکہ شاید میں اسی فعل کی مستحق تھی۔ نکی بیلا نے بتایا کہ وہ ان کم عمر لڑکیوں سے انتہائی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے جنہیں آج انہی مسائل کا سامنا ہے یا پھر انہیں دھوکہ دہی سے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
Categories: Girls, innocent girls, Women