لاک ڈاﺅن ،شرابی بیوی نے شوہر سے مل شراب بنائی ، پیتے ہی دونوں چل بسے

کیپ ٹاﺅن (جیٹی نیوز) جنوبی افریقہ میںکورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاو¿ن سے ملک بھر میں نہ صرف کلب بند پڑے ہیں بلکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ دیگر ممالک کی طرح پب بھی بند کردئے گئے ہیں جو کہ جنگ کے دوران بھی کبھی بند نہ ہوئے اور لوگ شام ہوتے ہی بیئرپینے ،پلانے کیلئے وہاں کا رخ کرتے تھے ۔ ان آزادیوں میں پلے بڑھے میاں بیوی بازار کی بیئر پینے کو ترس گئے تو انہوں نے گھر بیٹھے خود بیئر بنانے کا طریقہ جانا اور الکوحل کی آمیزش سے بیئر تیار کی لیکن اسے پیتے ہی ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور وہ جان کی بازی ہار گئے۔

بتایا گیا ہے کہ پورٹ نولوتھ کے رہائشی 54 سالہ ٹونی اور اس کی 42 سالہ اہلیہ فوچ نے گھر میں ہی بیئر تیار کی جسے وہ پیتے ہی ہمیشہ کیلئے موت کی وادی میں چلے گئے۔ ہمسائیوں کے مطابق سفید فام میاں بیوی شراب ، بیئر اور باربی کیو کے رسیا تھے ۔ٹونی نے اپنے گھر میں بیئر اور شراب کا کافی زیادہ سٹاک اکٹھا کر رکھا تھا اور انہیں اس حوالے سے پیسے کی بھی کوئی کمی نہ تھی۔ کورونا وباءسے جاری لاک ڈاﺅن کا سلسلہ طویل ہونے پر ان کا سٹاک بھی ختم ہونے لگا۔دونوں میاں بیوی ہر وقت نشے میں دھت رہتے تھے ۔حکومت کی جانب سے شراب اور بیئر کی فروخت سختی سے بند تھی۔

ٹونی کو جب معلوم ہوا کہ لاک ڈاﺅن میں ابھی نرمی کا کوئی امکان نہیں تو اس نے گھر میں ہی بیئر تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ۔میاں بیوی نے مل کر شراب تیار کی اور پھر پی کر گھر میں ہی پڑے رہے اس دوران ان کی طبیعت خراب ہو گئی ،اس سے قبل انہیں ہسپتال لے جایا جاتا ٹونی کی اہلیہ فوچ گھر میں ہی دم توڑ گئی۔ٹونی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش کی تو اسے جائے وقوعہ پر زہریلی بیئر کی دو خالی بوتلیں ملیں جو اس بدقسمت جوڑے کی موت کا سبب بنی تھیں۔ پولیس کے مطابق ٹونی نے انتہائی مخدوش حالت میں طبی امداد کیلئے کال کی تھی،وہ اس دوران فرش پر گرا ہوا تھا جب اسے ہسپتال کیلئے لے جایا گیا تھا۔

shame less women jtn1

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.