لاک ڈاﺅن اور افغانستان،ایک ماں اور چار بچے صرف ایک آلو پر گزارہ کرتے ہیں

کابل(جیٹی نیوز) کورونا لاک ڈاﺅن سے جہاں ساری دنیا متاثر ہورہی ہے وہاں حکومتیں اپنے اپنے ممالک کے عوام کی مدد کر رہی ہیں لیکن ساری دنیا کے برعکس افغانستان میں صورتحال کافی گھمبیر ہے اور خاندانوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میا گل نامی ایک افغان خاتون نے لاک ڈاﺅن سے پیدا شدہ مشکلات پر میڈیا کو بتایا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں غذائی قلت شدت اختیار کر گئی ہے۔ خاتون 6 بچوں کی ماں ہے اور اس حوالے سے بتاتی ہے کہ ان کے پاس کھانے کی صرف ایک آپشن موجود ہوتی ہے اور وہ آلو ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ ایک کلو آلو خرید سکیں ،اس لئے وہ صرف اک آلو خریدتی ہیں اور اسی سے اپنے بچوں کی بھوک مٹاتی ہیں۔خاتون نے افسردگی کیساتھ بتایا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ کرونا لاک ڈاﺅن سے رمضان المبارک کا وہ حسن برقرار نہیں رہا جو ماضی میںتھا۔خاتون نے بتایا کہ امسال ان کی فیملی کے روزے وہ اہمیت کھو گئے ہیں جو ماضی کا طرہ تھا۔میا گل نے بتایا کہ اس رمضان المبارک میں ہم سب سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ اگر ہمیں کھانا نہ ملے تو ہم چوبیس گھنٹے روزہ رکھتے ہیں۔

کورونا وائرس پھیلنے کے آغاز کے بعد سے ہی افغانستان معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔لاک ڈاﺅن سے بہت سارے کاروبار بند ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں 80 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔ افغانستان جیسے کم وسائل کی معیشت کو عالمی دنیا نے اس مصیبت کی گھڑی میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔ادھر امریکہ نے بھی گزشتہ ماہ ستمبر 2019 میں صدارتی انتخابات کے بعد امریکہ نے افغانستان کے لئے مالی اعانت میں 1 ارب ڈالر کی کمی کر دی تھی۔

موجدہ صورتحال میںسات سال تک کی بچیاں کابل کی سڑکوں پر صرف ایک آلو یا ٹماٹر کے حصول کیلئے بھیک مانگتی دکھائی دیتی ہیں۔پچھلے دو ہفتوں میں مہنگائی میں بھی خاصی تیزی آ گئی ہے ۔پانی کی بڑی بوتل جو پانچ افغانی میں آتی تھی اب اس کی قیمت دوگنا ہو چکی ہے۔اسی طرح کھانے پینے کی دیگر اشیاءبھی مہنگے داموں بک رہی ہیں۔لوگ امداد کی خاطر حکومت سے توقع لگائے بیٹھے ہیں جبکہ حکومت کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں،خانہ جنگی اس ھد تک بڑھ چکی ہے۔

jtn innocent women7

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.