کرونا نے امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا کی پرائیویٹ اسسٹنٹ کو جا لیا

واشنگٹن(جیٹی نیوز) ایوانکا ٹرمپ کی پرائیویٹ اسسٹنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے باعث ایوانکا کی صحت کے حوالے سے ان کے والد گرامی کو سخت تشویش لاحق ہوئی ہے۔ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہاﺅس ہی میں رہائش پذیر ہیں اور ان کی پرائیویٹ اسسٹنٹ بھی ان کیساتھ وائٹ ہاﺅس میں ان کے ساتھ ہی بسیرا کرتی تھیں تاہم دو ماہ سے وہ صرف ٹیلیفون پر ہی ہدایات لے کر گھر سے ہی خدمات سر انجام دے رہی تھی ۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وائٹ ہاﺅس میں ایک مرتبہ پھر کھلبلی مچ گئی ہے۔عملے کا ہر رکن نفسیاتی طور پر کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہو چکا ہے۔ سی این این کی خبر کے مطابق پرائیویٹ اسسٹنٹ دو ماہ سے ایوانکا کے ساتھ نہیں رہ رہی ہے۔

ادھر ایوانکا نے اپنے شوہر جیریڈ کشنر کے ہمراہ کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا تاہم دونوں کا ٹیست منفی آیا۔امریکی نیوز چینل نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ اس وقت کئے گئے تھے جب صدر ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ نائب صدر مائک پینس کے پریس سیکرٹری کیٹی ملر کا کورونا وائرس ٹیست مثبت آیا تھا۔بعض امریکی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاﺅس میں مقیم افراد کوعلامات ظاہر نہ ہونے کے باوجود ایک کی بجائے متعدد بار کورونا ٹیسٹ کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے اور ایسا سخت سیکیورٹی کے باعث کیا جا رہاہے،اس تکلیف دہ عمل سے بچنے کیلئے فالتو سٹاف کو گھروں میں بھیج دیا گیا ہے اور شاید انہی احتیاطی تدابیر کے باعث ایوانکا اور اس کا شوہر کورونا وائرس سے بچ گئے ہیں۔

جمعرات کے روز ٹرمپ کے ذاتی ملازم کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھاجس پر صدر نے تمام ذاتی عملے کا کرونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایات کی ہیں۔ وائٹ ہاﺅس میں کرونا وائرس کے بچاﺅ کی خاطر وسیع پیمانے پر اقدامات کئے گئے ہیں ،تمام عملے نے عمارت میں ماسک پہن رکھے ہیں۔ تمام ونگ میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ اور انسانی درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کے عمل کو بڑھا دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے عہدیدار نے بتایا کہ وائٹ ہاﺅس میں دن میں متعدد مرتبہ جراثیم کش سپرے اور صفائی کی جارہی ہے۔

girls jtn1

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.