ورجینیا(جیٹی نیوز) امریکہ سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے لیکن کسی ترقی یافتہ ملک میں کلبوں اور شراب خانوں کو کھلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس کے باعث کلب مالکان نے سٹاف کو فارغ کرنا شروع کر دیا ہے۔کرونا لاک ڈاﺅن سے سٹرپ ڈانسر لڑکیاں زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔
ان کا دھندہ کلب آنے پر شروع ہوتا ہے ، اگر کوئی سٹرپ ڈانسر کلب نہیں آتی تو اس کلب کا مالک اس سے باز پرس نہیں کر سکتا ۔ انہی ایس او پیز کے تحت امریکہ اور یورپ بھر میں سٹرپ ڈانسر لڑکیاں شدید بیروزگاری کا شکار ہو گئی ہیں ۔یہ وہ لڑکیاں ہیں جو وکلاءاور ڈاکٹرز کی طرح کوئی اور کام کاج بھی نہیں کر سکتیں۔
ان کا کام صرف تفریح اور ذہنی سکون فراہم کرنا ہے۔انہی مجبوریوں کے تحت ورجینیا کی سٹرپ ڈانسرز نے ایکا کرتے ہوئے اپنے اپنے کلبوں کے باہر ڈیرہ جما لیا ہے اور اپنا تھرا اور اپنا ڈنڈا نصب کر کے اوپن سٹرپ ڈانس شروع کر دیا ہے ۔اس ڈانس کو ڈرائیو تھرو کے ذریعے ہی دیکھا جا سکتا ہے اور یہ اوپن پبلک کیلئے نہیں ۔
کیونکہ اس سے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور پولیس کو مداخلت کر سکتی ہے۔اسی لئے جیسے ہی کوئی شخص گاڑی میں کلب کے باہر سے گزرتا ہے اور سٹرپ ڈانسر کی جانب سکہ اچھالتا ہے تو ڈانسر میوزک آن کر کے حرکت میں آ جاتی ہے ،گاہک گاڑی میں بیٹھا مزے لیتا ہے اور پھر دام کے مطابق میوزک بند ہونے پر آگے کی راہ لیتا ہے۔
پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی نہیں کی جا رہی لہذا وہ اس عمل کو روکنے سے قاصر ہیں کیونکہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ڈانسر لڑکیاں ایک سے زائد ہونے پر یا پھر گاہک سے سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر ہی مورد الزام ٹھہرائی جا سکتی ہیں۔

Like this:
Like Loading...
Related
Categories: shameless, Women
Tagged as: jt news, jt news corona virus, jt news lock down, jt news women, jtnonline women, Little Darlings in Las Vegas is also offering drive-up nude strip teases., no benefits for strip dancers from the government, strip dance workers lost their jobs in america, strip dancer in verginia, strip dancers are still hungry due to lock down