لاک ڈاﺅن میں لڑکیاں دانتوں کی تکالیف کا شکار انتہائی ماہر ڈینٹسٹ کے مشورے

لندن(جیٹی نیوز) کرونا لاک ڈاﺅن کے باعث دنیا بھر ہسپتالوں کی نہ صرف او پی ڈیز بند پڑی ہیں بلکہ پرائیویٹ کلینک بھی بھی بندش کا شکار ہیں۔ عالمی لاک ڈاﺅن کے باعث عام مریضوں کی مشکلات کے حوالے سے سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھر میں بیٹھے بیٹھے بغیر شیڈول کے کھانے پینے سے خواتین کو دانتوں کی تکالیف کا مسئلہ شدت سے سامنا آیا ہے۔

تمام ڈینٹسٹ کے کلینک بھی بند ہیں۔رپورٹ کے مطابق زیادہ تر لڑکیاں اس ہنگامی صورتحال میں دانتوں میں درد ، مسوڑوں سے خون بہنے کے مسائل سے دوچار ہو رہی ہیں۔ ایشیائی ممالک کے عوام دانتوں کی درد کے حوالے سے کم مسائل کا شکار ہیں اور زیادہ تر گھریلو ٹوٹکوں سے ہی درد کا علاج کر لیتے ہیں ، اس کے برعکس یورپی ممالک کی لڑکیاں دانتوں کے مسائل سے زیادہ دوچار ہیں۔

یورپ میںدانتوں کے ڈاکٹروں کی بھی شدید قلت ہے ،برطانیہ میں تو سب سے مہنگا علاج دانتوں کا ہے ،مریضوں کی عام حالات میں پندرہ سے بیس روز بعد باری آتی ہے۔ سروے میں عوام کی اکثریت نے یہ سوال کیا کہ دانتوں کے درد سے فوری طور پر چھٹکارا کیسے ممکن ہے؟

اس حوالے سے برمنگھم یونیورسٹی میں دندان سازی کے پروفیسر ڈیمین والمسلی اور برطانوی ڈینٹل ایسوسی ایشن کی چیف سائنسی مشیر ، دانتوں کے پریکٹیشنر لین ڈِ کروز اور ڈاکٹر وینیسا کریون نے خواتین مریضوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی گھریلو ٹوٹکے سے بہتر ہے کہ آن لائن مشورہ لیا جائے،اگر کوئی ڈاکٹر دستیاب نہ ہو تو آئبوپروفین یا پیراسیٹامول سے حل کیا جاسکتا ہے۔

یہ دوائیں اینٹی سوزش کی خصوصیات رکھتی ہیں اور کچھ دیر تک مسوڑھوں سے خون کے بہاﺅ کو بھی روکتی ہیں۔ اگر دانتوں کی بھرائی ختم ہو رہی ہے تو دانتوں کو بار بار آہستگی کیساتھ صاف کریں۔ بھرائی کو عارضی طور پر کور کرنے کیلئے روئی کا چھوٹا سا گولہ اس میں رکھ لیںلیکن یہ مستقل حل نہیں ہو گا۔

ڈاکٹروں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ مسوڑھوں سے خون بہنے کی وجہ حفظان صحت کی کمی ہے۔ متاثرہ جگہ پر برش کرنے پر فوکس کریں۔ آپ کو دن میں دو بار ، دو سے تین منٹ تک برش کرنا چاہئے تاکہ ایسے بیکٹیریا سے چھٹکارا حاصل ہو جس سے مسوڑوں کو خون بہتا ہے۔مزید براں دانتوں کا برش چھوٹے سر اور درمیانی ساخت کاہونا ضروری ہے۔

hot jtn

 

 

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.