نوجوان کیساتھ گھومنے کی ویڈیو وائرل،2 لڑکیاں قتل،ایک لاپتہ

واقعہ سرحدی علاقوں شکوتئی اور بارگرام میں پیش آیا،تحصیلدار کی رپورٹ کے مطابق تیسری لرکی اور نوجوان زندہ ہیں
مقتولین سپردخاک،نام کا پتہ نہ چل سکا،ریاست کی مدعیت میںایف آئی آر درج،پولیس کی تیم تحقیقات کیلئے روانہ

وزیرستان(جیٹی نیوز) قبائلی اضلاع جنوبی و شمالی وزیرستان کے سرحدی گاو¿ں میں نوجوان شخص کے ساتھ 3 لڑکیوں کی موبائل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد 2 لڑکیوں کو قتل کردیا گیا۔ واقعہ رزمک پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔تین روز قبل جمعہ کے روزواقعہ کی ایف آئی آردرج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ 14 مئی کوسرحدی گاو¿ں شام پلین گڑیوم میں دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا۔ایس ایچ او کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق شام پلین گڑیوم میں چچا زاد بھائی کی جانب سے 16 اور 18 برس کی 2 لڑکیوں کے غیرت کے نام پر قتل کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کا نام اور پتہ معلوم نہیں۔

ویڈیو میں ایک نوجوان کو باہر ویران علاقے میں 3 لڑکیوں کے ساتھ اپنی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ وزیرستان کے سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ 52 سیکنڈ پر مشتمل موبائل ویڈیو کلپ میں نظر آنے والی 3 میں سے 2 لڑکیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص اور تیسری لڑکی کی معلومات جمع کررہی ہے۔

پولیس عہدیدار کے مطابق یہ ویڈیو تقریباً ایک برس قبل بنائی گئی تھی اور ممکنہ طور پر چند ہفتے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔انہوں نے تحصیلدار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تیسری لڑکی اور لڑکا زندہ ہیں۔ واقعہ دور دراز علاقے میں پیش آیا جو سیکیورٹی کے حوالے سے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

پولیس عہدیدار نے مزید کہا کہ کوئی کارروائی کرنے سے قبل اس وقت ہماری اولین ترجیح تیسری لڑکی اور اس شخص کی زندگی بچانا ہے۔ادھر تحقیقات کی نگرانی کرنے والے پولیس اہلکار نے کہا کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان کے علاقوں شکوتئی اور بارگرام دونوں میں موبائل کوریج نہیں۔ ویڈیو میں موجود مواد مکمل طور قبائلی معاشرے کی اقدار کے خلاف ہے۔
موبائل وائرل

innocent women jtn 2

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.