لندن (جیٹی نیوز) کرونا وباءکے باعث جاری لاک ڈاﺅن سے دلبرداشتہ ،تنہائی کا شکار بار گرل اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ چیشائر کے علاقے کریو میں 24 سالہ بار گرل ڈینئل فنلے کی ڈیڈ باڈی ملی۔
بار گرل فنلے کے کمرے کا دروازہ لاک نہ تھا،جب اس کے پڑوسی نے کمرے مین اس کی لاش کو دیکھا تو اس نے پولیس کو کال کی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ابتدائی تفتیش میں اسے خودکشی قرار دیا۔پولیس نے ڈینیئل فنلے کی موت پر اس کے ساتھیوں اور پڑوسیوں کے بیانات بھی قلمبند کئے ۔
دوستوں نے پولیس کو بتایا کہ فنلے بار اور پب بند ہونجانے سے کافی تنہائی کا شکار تھی اور اپنے اپارٹمنٹ میں ہی پڑی رہتی تھی،بعض دوستوں نے پولیس کو بتایا کہ اسے مالی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا تھاشاید اسلئے اس نے زندگی کا اپنے پاتھوں خاتمہ کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بیانات کے بعد فنلے کی موت کو مشکوک نہیں سمجھا جارہا۔
اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ اسے قتل کیا گیا ہو۔فنلے کی میڈیکل رپورٹ کےمطابق وہ انتہائی ذہنی کرب کا شکار تھی اور اس نے حد سے زیادہ نشہ کر رکھا تھا اسی دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔فنلے کے خیر خواہوں نے اس کی آخری رسومات کیلئے پانچ ہزار پاﺅنڈ اکٹھے کر لئے ہیں جس سے اس کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
اس کے کمرے کے باہر خیر خواہوں نے اپنے جذبات پر مبنی پیغامات بھی درج کئے ہیں ،دوستوں کے مطابق ڈینیئل فنلے انتہائی ہنس مکھ اور اور انتہائی اچھی دوست تھی۔ایک دوست نے لکھا کہ وہ محض 24 سال کی تھی لیکن اس نے خود کو بہت بڑا ثابت کیا،وہ بہترین دوست تھی اور ہر مشکل وقت میں کام آتی تھی۔
بار گرل
Categories: hot news, Professional Women, Women