ہمپشائر(جیٹی نیوز) ہمپشائر میںپولیس کوگزشتہ 12 روز سے لاپتہ سولہ سالہ لڑکی کی لاش جنگل سے مل گئی ہے،سراغ رساں اہلکارجاسوس کتوں کی مدد سے دوشیزہ لوئس اسمتھ کو تلاش کر رہے تھے انہیں یقین تھا کہ کسی نے لوئس کو قتل کر دیا ہے اور اس کی لاش کو چھپا دیا ہے۔
بالآخر پولیس کو کامیابی مل ہی گئی اور لوئس کی لاش جنگل میں درختوں کے جھرمٹ سے برآمد ہوئی۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق 16 سالہ لڑکی کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا یا پھر دوران زیادتی ہی لوئس کی موت واقع ہو گئی تاہم اس حوالے سے مکمل پوسٹ پارٹم رپورٹ آنا باقی ہے ۔
قاتلوں نے ریپ کے بعد لوئس کی لاش کو درختوں کے جھرمٹ میں چھپا دیا تھا۔پولیس نے موقع سے شواہد حاصل کئے جس کی بناءپردو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ مپشائر پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تاحال لوئس کی موت مشکوک سمجھی جارہی ہے۔افسران نے بتایا کہ انہیں حوونٹ کے علاقے میں جنگل سے لوئس کی لاش ملی۔
لوئس کے اہلخانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے اور انہیں ماہر افسران کی مدد بھی فراہم کی گئی ہے۔ہوونٹ میں پولیس لوئس سمتھ کو کئی روز سے تلاش کر رہی تھی ۔ لوئس کی موت کی خبر پر علاقے مین خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔اس سے قبل پولیس نے دو فوٹیج جاری کی تھیں جس میں دیکھاگیا کہ لوئس جنگل کی جانب جا رہی ہے۔
اس نے بلیک جینز ، سیاہ، سفید ٹی شرٹ ، بلیک ٹرینر ہڈ سمیت زیب تن کیا ہوا تھا۔پولیس نے لوئس کے کے اغوا کے شبہ 29 سالہ ایک مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا،تاہم ثبوت نہ ہونے کی وجہ ست عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا،ڈی این اے رپورٹ میچ ہونے پر انہی افراد کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
Categories: Girls, innocent girls, Women