کرونا کے مریضوں کی امیونٹی بڑھانے کیلئے نرس نیم برہنہ،نوکری سے برخاست

ماسکو(جیٹی نیوز)20 سالہ روسی نرس کو بوڑھوں کی کورونا وارڈ میں ٹرانس پیرنٹ شفاف گاون کے نیچے انتہائی مختصر لباس پہننے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے ،جوان نرس کورونا میں مبتلا بوڑھے مریضوں کی دیکھ بھال کرتی تھی ،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل سٹاف کو حفاظتی لباس مہیا کیا گیا تھاتاہم نرس نے یونیفارم زیب تن کرنے کی بجائے صرف اندر ویئر اور برا پہن کر ٹرانس پیرنٹ حفاظتی سوٹ اوڑھ لیا جس سے اس کا جسم صاف نمایاں ہو رہا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ وائرس میں مبتلا بوڑھے مریض نرس کے وارڈ میں داخل ہوتے ہی چوکس ہو گئے اور انہوں نے ہسپتال کے چیف سے اس جارحانہ روئیے کی شکایت بھی کی۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نرس کے ایسا کرنے پر جب انکوائری کی گئی تو اس نے سب کچھ سچ سچ بتا دیا اور کہا کہ اس کا مقصد بوڑھوں میں کرونا کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرنا تھا تاہم وہ ایسا کرنے سے قبل کافی گرم ہو گئی تھی اور جسم کی نمائش کرنے سے اسے ذہنی اور جسمانی راحت کا احساس ہوا تھا۔

نرس کے مطابق وہ خود کو اس سخت ڈیوٹی میں آرام دہ محسوس کرنا چاہتی تھی اور اس کا مقصد بوڑھے مریضوں کو بھی تقویت پہنچانا تھا۔ ایک بزرگ مریض نے نرس کے رویہ پر صرف اتنا کہا کہ کیا جسم پر صرف شفاف گاو¿ن پہننابوڑھے مریضوں کیساتھ منصفانہ سلوک کے زمرے میں آتا ہے۔ جوان نرس کی کورونا وارڈ میں ٹرانس پیرنٹ شفاف گاو¿ن کے نیچے انتہائی مختصر لباس کی تصویر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا کے بیشتر صارفین نے اسے مثبت اقدام قرار دیا ۔

بعض نے اسے ڈیوٹی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا نام دیا۔ہسپتال انتظامیہ نرس کے جوابی موقف پر دوبارہ غور کرے گی ،ممکن ہے کہ اسے مثبت سوچ پر نوکری پر دوبارہ بحال کر دیا جائے۔ایک اور بوڑھے مریض نے بتایا کہ وارڈ میں مردوں کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن عمر کے اس حصے میں انہیں کچھ شرمندگی محسوس ہوئی ہے۔ایک مریض نے یہ کہہ کر تنقید کرنیوالوں کو حیران کر ڈالا کہ جو مرنے والے ہیں وہ مر جائیں گے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.