لاہور(جیٹی نیوز)لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پچھلے ماہ اپریل میں ایک58 سالہ خاتون کا قتل ہو گیا تھا جس پر پولیس تفتیش کر رہی تھی۔ اس دوران کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا جب پولیس کو شواہد ملے کہ خاتون کے قتل میں اس کے گھر والے ہی ملوث ہیں ۔پولیس نے گھر کے تمام افراد کے موبائل فونز کا ڈیٹا اکٹھا کیاتو گھر کی بہو مشکوک نکل آئی،پولیس نے مقتولہ کی بہو کو گرفتار کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ20 سالہ زیبا کی کچھ عرصہ قبل فیاض سے شادی ہوئی تھی ،شادی کے فوری بعد ہی گھر میں گھریلو ناچاقی پیدا ہونا شروع ہو گئی ۔زیبا اپنی ساس کی روزانہ کی تو تو میں میں سے تنگ آ گئی تھی جس پر اس نے اسے مارنے کی منصوبہ بندی کی۔ قتل ہونیوالی خاتون رات کو اپنے بستر پر سو ئی تھی صبح مردہ حالت میں پائی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں قتل ہونے والی 58سالہ نسیم بی بی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔پولیس نے 20سالہ لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے،جو کہ مقتولہ کی بہو ہے اور اس کے شوہر کا نام محسن ہے۔پولیس کے مطابق 20 سالہ زیبا محسن کا موبائل فون قبضے میں لے کر فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ نسیم بی بی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔
اہل محلہ کے مطابق ساس اور بہو کے درمیان آئے روز تکرار رہتی تھی۔ انچارج تھانہ کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ساس کا سانس بند کر دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی، قتل کے بالکل قریب ترین پہنچ چکے ہیں قاتل جلد حوالات میں ہونگے۔
Categories: criminal women, Married Women, Women