گندم بیچنے کیلئے جانیوالا کسان 6 دن انتظار کے بعد مرگیا،بچیاں راہ تکتی رہیں

بھوپال(جیٹی نیوز)معصوم بچیاں اپنی ماں کے ہمراہ روز گاﺅن کی جانب آنیوالے راستے پر نظریں گاڑھے بیٹھی تھیں،چھ روز گزر چکے تھے لیکن ابھی تک ان کا باپ سرکار کو گندم کی فصل فروخت کر کے نہ لوٹا تھا۔پھر اچانک اطلاع ملی کہ ان کے گھر کا سربراہ 6 دن سے قطار میں لگا رہا اور آخر کار دل کا دورہ پڑنے سے لوک سدھار گیا۔اطلاع ملتے ہی گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔سارا سال کے پیسے اکٹھے کونیوالا خود تو نہ پہنچا اس کی لاش اوررقم اس کے اہلخانہ نے وصول کر لی۔

بتایا گیا ہے کہ حکومتی اداروں کی بے بسی کے باعث گندم فروخت کرنیوالے بھارتی کاشتکاروں کو سرکاری گوداموں کی نااہل انتظامیہ کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔سرکار کے پاس وزن کے بعد گندم کی بھرائی کیلئے بوریاں ہی موجود نہیں جس کے باعث کاشتکاروں میں پہلے وزن کروانے پرمتعدد بار جھگڑا ہو چکا ہے اور افراتفری کا عالم ہے۔ایک جانب مدھیہ پردیش کے کاشتکار اچھی فصل کا جشن منا رہے ہیں تو دوسری جانب وزن کروانے کیلئے انہیں کئی روز قطار میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔

سرکار کے پاس بھرائی کیلئے بوریاں ہی موجود نہیں۔ ریاست بھر میں خریداری مراکز پر لمبی قطاریں لگی ہیںاور افراتفری اور بدانتظامی کا عالم دکھائی دیتا ہے۔ملواسا گاو¿ںکا رہائشی پریم سنگھ بھی اپنی بچیوں اور بیوی کو پرامید کر کے گندم بیچنے کیلئے جھالارا کے سرکاری مرکز میں پہنچا ۔پریم سنگھ نے چار دن اپنی باری کے انتظار میں گزارے ، جس کے بعد اسے تنودیا کے خریداری مرکز میں بھیج دیا گیا۔ وہاں بھی اسے قطار میں کھڑا ہونا پڑا کیونکہ کسی بھی مرکز پر بوریاں موجود نہ تھیں اور جو تھیں ان پر ملی بھگت سے قبضہ ہو چکا تھا۔

پریم سنگھ دو روز مزید انتظار کرتا رہا کہ اچانک اس کا دل گھبرانا شروع ہو گیا،اس نے اپنے ساتھیوں کو بتایا جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ علاج سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ تنودیا خریداری مرکز کے منیجر سنجے کارپینٹر نے بتایا کہ بوروں کی عدم فراہمی نے وزن میں دو دن کی تاخیر کی ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت اس کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.