ماں نے محل خریدا، بیٹیوں سے ملکر 20 برس سنوارا،وہ مٹی میں مل گیا

ہمپشائر(جیٹی نیوز)امیر جوڑے 54 سالہ باربرا اور 57 سالہ سائمن نے1999 میں ایک آکشن میں 16 ویں صدی میں 33 بیڈ رومز پر مشتمل ایک محل کو خرید لیااور اسے مہنگے داموں بیچنے کیلئے 20 برس صرف کر دئے ۔اس دوران ان کے گھر تین بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔بیس سال بعد جب پیسے کمانے کا وقت آیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کا خواب ٹوٹ جائے گا،گھر نہیں بکے گا۔

گھر کے پانچوں افراد اب افسردہ ہیں۔بتایا گیا ہے کہ باربرا اور سائمن کیمبل نے 1999 میںایک آکشن میں صرف 2 لاکھ ستر ہزار پاﺅنڈ میں 15 ایکڑ اراضی کا ٹکرا خریدا جس میں ایک عالی شان محل نما گھر بھی شامل تھا۔دونوں میاں بیوی اور ان کی تین لاڈلیوں نے دن رات اپنی اراضی کو خوبصورت بنانے میں صرف کیا۔

ان کے والد کا کہنا تھا کہ ایک روز آئیگا جب وہ اسے مہنگے داموں فروخت کر کے کہیں اور منتقل ہو جائیں گے۔اس سے قبل ہی جوڑے پر انکشاف ہوا کہ ان کی اراضی کے قریب ہی 50 سال قبل منصوبہ بندی ہو چکی ہے کہ وہاں سے ریت نکالی جائے گی ۔ قصبے کی کونسل نے بتایا ہے کہ اراضی سے صرف دس کلو میٹر دور تجاویز کے مطابق دس لاکھ ٹن ریت نکالی جائے گی۔

باربرا اور سائمن نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ اپنے خوابوں کے گھر کی بحالی میں 20 سال گزارے تھے،اب اس سے ڈرتے ہیں کہ یہ سب عملی طور پر بیکار ہوسکتا ہے۔ 50 سال سے زیادہ عرصہ پہلے کی منصوبہ بندی کی اجازت کی بناءپر بے اختیار ہوسکتے ہیں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ یہ خیال ہی ہمیں چکرا کر رکھ دیتا ہے ۔

جس وقت ہم نے یہ اراضی خریدی تھی، ہمیں کسی قسم کی منصوبہ بندی کے حوالے سے نہیں بتایا گیا تھا ۔ان تمام حالات واقعات میں باربرا کی اراضی کی قیمت 10 لاکھ پاﺅنڈ سے اوپر لگائی گئی ہے جس پر سخت ناخوش ہے۔دونوں میاں بیوی نے کونسل کو درخواست دی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں لیکن برطانوی روایات کے مطابق 50 برس قبل کی منصوبہ بندی کو نہیں چھیڑا جا سکتا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.