ٹیبلٹ پر جھگڑا، بھائی نے 10 سالہ بہن کو ہتھوڑے مار کر ابدی نیند سلا دیا

نورسلطان( جیٹی نیوز) وسطی ایشیا کے ملک قازقستان میں ٹیبلیٹ مانگنے پر بھائی نے ہتھوڑے مار مار کر اپنی 10 سالہ معصوم بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق قازقستان کے شہر تاراز میں 15 سالہ سفاک بھائی نے سوتے ہوئے اپنی بہن پر ہتھوڑے سے پے درپے وار کئے جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔کم سن ملزم نے سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سن بہن کی لاش کو چادر میں لپیٹ کر باہر گلی میں پھینک دیا۔

قاتل بھائی نے اپنے والدین کو بتایا کہ اس کی بہن کمرے سے لاپتہ ہے جس پر وہ اس کی تلاش مین نکل پڑے ،اس دوران انہیں اپنی بیٹی کی لاش گلی میں پڑی مل گئی۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ یہ المیہ اس وقت پیش آیا جب دس سالہ لوڈا اور اس کے 15 سالہ بھائی ایلکسی کے درمیان ٹیبلیٹ کو لے کر گھر کے صحن میں جھگڑا ہوا۔

الیکسی کے پڑوس میں رہنے والی خاتون شینار میرز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس نے دونوں کے لڑنے کی آواز سنی اور دیکھا کہ الیکسی نے ہتھوڑا اٹھایا ہوا تھا۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الیکسی نے سوتے ہوئے اپنی بہن پر ہتھوڑے سے پے درپے وار کیے اور پھر اس کی لاش کو اٹھا کر گھر کے پاس گلی میں پھینک دیا۔

دس سالہ لوڈا کو قتل کرنے کے بعد الیکسی نے اپنے کپڑے بدلے اور والدین کو بتایا کہ اس کی بہن نہیں مل رہی جس پر تلاش کے دوران والدین کو ان کی بیٹی کی لاش مل گئی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق الیکسی نے جرم کا اعتراف کر لیا، اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا،قصور وار ثابت ہونے پر اسے 15 سال تک کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.