سڈنی(جیٹی نیوز)آسٹریلیین پولیس نے ایک ایسے سفاک باپ کو قتل کے جرم میں گرفتار کیا ہے جس نے اپنی آنکھوں کے سامنے کاٹ میں لیٹی اپنی چار سالہ بیٹی کو کھانے پینے کیلئے کچھ نہ دیا،بالآخر بھوک پیاس سے وہ دم توڑ گئی ۔لاش کی بدبو سے چوہے عود آئے اور لاش پر سے اس کا گوشت نوچ نوچ کر کھاتے رہے۔حتیٰ کہ چوہے شیر خوار بچی کا چہرہ اور اس کے کولہے سے سارا گوشت چٹ کر گئے۔
بچی کی لاش چار دن تک کاٹ میں پڑی رہی ۔ہمسائیوں نے واقعہ کے بعد پولیس کو کال کر دی جس نے موقع پر پہنچ کر سنگ دل باپ کو گرفتارکر لیا،اہلکاروں نے مردہ بچی کی باقیات کو اکٹھا کر کے ہسپتال میں منتقل کر دیا۔43 سالہ شخص مارک ڈن کے مطابق اس کی بیوی چار سال قبل ایک بچی کو جنم دینے کے بعد دنیا سے چلی گئی۔ بچی کی پرورش کا بوجھ اس کے کندھوں پر آ گیا۔
شروع شروع میں تو اس نے بچی کی دیکھ بھال کی اور اسے ماں والی محبت ہی دیتا رہا پھر بچی کو دیکھ کر اسے اچانک غصہ آنا شروع ہو گیا۔اسی کے جنم باعث اس کی بیوی دنیاچھوڑ گئی اور اسے اکیلا کر ڈالا۔ڈن کے مطابق بچی اپنی کاٹ میں لیٹی تھی اس نے اسے کھانے کیلئے کچھ نہ دیااور اسے بھوکا رکھا،وہ دو دن تک کاٹ پر پڑی چلاتی رہی لیکن اس کے سفاک باپ کو اس پر ذرا بھی ترس نہ آیا اور اسے بھوکا ہی رکھا۔
بھوک کے باعث بچی دم توڑ گئی۔لاش کی بدبو سے چوہے کاٹ پر چڑھ آئے اور مردہ بچی کا گوشت نوچناشروع کر دیا۔ مداخلت نہ کرنے پر چوہوں نے اس کا چہرہ نوچ ڈالااور پھر اس کے کولہے تک کھا گئے یہاں تک کہ اس کی ہڈ یاں نمایاں ہو گئیں۔برسبین پولیس کا کہنا ہے کہ چار سالہ ولو ڈن کی بوسیدہ لاش کئی دن تک پڑی رہی۔پولیس نے معصوم بچی کے والد کیخلاف قتل کا چارج لگایا ہے۔کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔
Categories: innocent girls, Women