جنگل میں لڑکیاں قید،جسم فروشی کا دھندہ عروج پربدکارانسان گرفتار

فیصل آباد(جیٹی نیوز )چک جھمرہ کے علاقہ سے 9ماہ قبل اغواءہونے جواں سالہ لڑکی ملزمان کے چنگل سے آزاد ہو کر گھر پہنچ گئی ملزمان جسم فروشی کا دھندہ کرواتے رہے ،پولیس نے ملزمان آصف وغیرہ سمیت5 افراد کے خلاف اغواءکے جرم کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر 102ر ب کے رہائشی محمد عمران نے ملزمان آصف وغیرہ نے 9 ماہ پہلے 102 ج ب میں اس کی بھانجی 14 سالہ مہوش کو اغواءکرنے کے بعد لے گئے اور اس سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے رہے جو موقع پا کر واپس بھاگ آئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

دریں اثنا منصور آباد پولیس نے 10سالہ کم سن بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت نوجوان کو گرفتار کر لیا۔آن لائن کے مطابق ہجویری پارک کے رہائشی محمد نواز نے پولیس کو بتایا ہے کہ 29مئی کو اسکی دس سالہ بیٹی نور فاطمہ سودا سلف لینے محلہ کی دکان پر گئی جہاں پر اسکا ہمسایہ بھیڑیا صفت نوجوان امجد علی ولد لیاقت موجود تھا جو کہ بچی کو چیز دینے کے بہانے ورغلا کر اپنی بیٹھک میں لے گیا اور جب کافی دیر تک بچی گھر واپس نہ آئی تو اسکی اہلیہ اہل محلہ کے ہمراہ بچی کی تلاش میں نکلی۔

ہمسائے امجد کی بیٹھک سے بچی کے رونے کی آواز آئی تو دروازہ کھول کر دیکھا تو بچی خون میں لت پت پڑی تھی اور اوباش ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا تاہم بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا اور پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے فرار ہونےوالے اوباش ملزم کو شیخوپورہ سے گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم وقوعہ کے بعد شیخوپورہ فرار ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.