لاک ڈاﺅن، غریب طالبات کی تعلیم کو شدید دھچکہ کروڑوں خواتین بےروزگار

لاہور(جیٹی نیوز)وزارت انسانی حقوق کے مطابق کورونا وائرس سے عدم مساوات کے خدشات بڑھ گئے ہیں،بچیوں کو طویل لاک ڈاو¿ن کے بعداپنی تعلیمی سرگرمیوں کو بیلنس کرنااور حاملہ خواتین کو مناسب طبی سہولیات تک رسائی انتہائی مشکل ہو گئیں ہیں، لاک ڈاو¿ن کے نتیجے میں خواتین کی بڑی تعداد بے روزگار ہو چکی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پر کورونا وائرس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

لڑکیوں کولڑکوں کے مقابلے میں تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران زیادہ سے زیادہ گھریلو کام کاج دیا جاتا ہے جس سے ان کے تعلیمی سرگرمیوں متاثر ہو تی ہیں۔لاک ڈاﺅن ختم ہونے پر خواتین کے حصول تعلیم کی شرح کم ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کورونا وائرس کا با آسانی ہدف بن سکتی ہے،بیماری پھیلنے کی صورت میں خواتین پر کام کا بوجھ مزید بڑھ جاتا ہے،حتی کہ ان کو بیماری لاحق ہونے تک گھریلو امورانجام دینا پڑتے ہیں۔

پاکستان میں نرسز اور ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد خواتین ہیں، یہ خواتین کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص اور علاج کیلئے فرنٹ لائن کردار ادا کرتی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت میں اس طبقے پر دباو¿ شدید بڑھ جاتا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن کے باعث گھروں اور چھوٹے اور درمیانے کاروبار سے منسلک خواتین کو بھی بے روزگار ہونا پڑا،گھروں اور چھوٹے کاروبار سے منسلک تقریباََ1کروڑ20لاکھ خواتین بہ مشکل تین سے چار ہزار تک کما سکتیں ہیں ۔

رپورٹ میں صنفی عدم مساوات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گئیں ہیں کہ وزارت تعلیم ”ٹیلی سکول“ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، گھروں میں بچیوں اور لڑکیوں کو اس پروگرام تک رسائی فراہم کی جائے اور ان کو زیادہ سے زیادہ اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے سہولیات فراہم کی جائے،زیادہ حاضری پر لڑکیوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے،ماس میڈیا ور ٹیلی کمیونکیشن مہم کے ذریعے حاملہ خواتین کو ڈلیوری کے دوران پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.