برطانیہ میں نئے قواعد گھر میں پریمی کو بلا کر سیکس کرنا اب غیر قانونی قرار

لندن(جیٹی نیوز)برطانیہ میں لاک ڈاﺅن نرم ہونے کے بعد نئے قواعد کے تحت کسی بھی گھر کا ملاک یا مالکن کاکسی دوسرے گھر میں جا کر جنسی عمل غیر قانونی قرار دے دیا گیاہے تاہم پولیس کواس غیر قانونی عمل پر گرفت کی اجازت نہیں ہو گی۔بورس یلسن حکومت نے کرونا وباءسے جانی نقصانات کم ہونے کے بعد لاک ڈاو¿ن کے نئے قواعد مرتب کئے ہیں جن میں یہ شق بھی شامل ہے کہ کسی بھی نجی ملکیت پر الگ الگ گھروں سے جمع ہونے والے دو افراد کے سیکس پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔

ہیلتھ پروٹیکشن (کورونا وائرس ، پابندیوں) ریگولیشنز 2020 بل کی تازہ ترین ترمیم میں لاک ڈاو¿ن کے نئے قواعد متعارف کروائے جائیں گے جو پارلیمنٹ میں پیش کر دئے گئے ہیں۔ان قواعد سے برطانوی عوام کو یہ سہولت حاصل ہو گی کہ اجتماع کی صورت میں کیا قوانین لاگو ہو رہے ہیںاور کن صورتوں میں اکٹھے ہونے کی اجازت ہے ۔حکومتی اقدامات میں تفصیلات بتائی گئی ہیں جس سے عوام کو آسانی پیدا ہوگئی ہے ۔

بار بی کیو کے لئے صرف 6 افراد ہی اکٹھے ہو کر پارٹی کر سکتے ہیں اسی طرح ایتھلیٹس کی کھیلوں میں واپسی کو بھی مشروط کیا گیا ہے۔لیکن دستاویز میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آپ کے گھر میں آپ کے گھر سے باہر کے کسی سے بھی ملاقات کرنے والے فرد کے آنے پر نہ صرف پابندی ہو گی بلکہ باہر سے آنیوالا کوئی بھی شخص سیکس کا متحمل بھی نہیں ہو گا۔باہر سے آنیوالاکوئی بھی شخص کسی کے گھر میں جا کرمحفل میں حصہ نہیں لے سکتا ہے ۔

دوستوں اور کنبے کے باہر ملنے کے بارے میں نئے قواعد کے مطابق گھر سے باہر کے دیگر افراد کے ساتھ جنسی تعلقات غیر قانونی قانونی تصور ہوں گے۔مردوں کی تدفین اور کھیلوں میں کمزور افراد شامل نہیں ہوں گے۔ قواعد کے مطابق پولیس اہلکار اپنی عقل سے کام لیں گے اور خلاف ورزی پر صرف مقررہ جرمانے کے نوٹس جاری کریں گے ۔یعنی کہ پولیس فورس اپنی صوابدید کو استعمال کرسکیں گی۔گھر میں پریمی کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنا اب برطانیہ میں غیر قانونی ہوگا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.