مظفرگڑھ (جیٹی نیوز) پنجاب کا ایک سینئر ڈاکٹر کی اپنی عادات کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہتا تھااس لئے اس کی اپنی پہلی بیوی سے نہ بن سکی تواس نے دوسری شادی کر لی ۔اسے بیچارے کو کیا معلوم تھا کہ دوسری بیوی پہلی بیوی کے مقابلے میں بھی زیادہ بد زن اور بد لحاظ ثابت ہو گی۔
اس کی زندگی مزید مشکل میں پڑ گئی تو اس نے تیسری شادی کا پروگرام بنا لیا۔دوسری بیوی نے شوہر نامدار کے اس اس فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اسے سخت وارننگ دی کہ ایسا کرنے کے بارے میں سوچنا بھی مت۔سینئر ڈاکٹر نے اپنی دوسری بیوی کی دھمکی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تیسری شادی کر لی۔
پہلی بیوی کے علم میں یہ بات آئی تو وہ بیچاری خاموش ہو کر رہ گئی جبکہ دوسری بیوی سٹپٹا کر رہ گئی اور اس نے ڈاکٹر کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا۔اس کا شوہر جیسے ہی گھر پہنچا تو اس نے اس سے تیسری شادی کی پہلے تصدیق کی ۔شوہر نے ہاں میں جواب دیا تو وہ آگ بگولہ ہو گئی ۔
ڈاکٹرشوہراس کے احتجاج کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے بستر پر دراز ہوا ہی تھا کہ اس دوران اس کی دوسری بیوی نے شوہر پر گرم پانی پھینک دیا۔ گرم پانی پھینکنے سے ڈاکٹر عبدالرشید نامی شخص کے جسم کا 45 فیصد حصہ جھلس کر رہ گیااور اسے فوری طور پر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔
تھانہ شاہ جمال پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹرعبدالرشید نے تیسری شادی کی تھی جس پر اس کی دوسری بیوی طیش میں آگئی اور بدلہ لینے کے لیے خطرناک اقدام اٹھاتے ہوئے کھولتاپانی اس پر پھینک دیا جس سے ڈاکٹر کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرنے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔ ادھر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔
Categories: hot news, Married Women, Women