فیصل آباد ( جیٹی نیوز ) بٹالہ کالونی میں کے علاقہ میں غیرت کے نام پر تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سے دل کانپ کر رہ گئے۔ لڑکی نے پسند کی شادی کر لی تھی جس پر اس کا باپ جو کہ سیاسی شخصیت تھا ،اس کو اپنی بیٹی کی مرضی پر شادی کرنے کے فیصلے کا شدید رنج تھا کہ اس سے اس کی علاقے میں شدید بدنامی ہوئی تھی۔باپ کی سیاسی ساکھ بری طرح متاثر ہونے سے اس کے بیٹوں کو بھی ملال تھاکہ گھر سے باہر نکلنے پر لوگ پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں کہ ان کی بہن نکل گئی ہے۔
سابق یوسی چیئرمین اور اس کے بیٹوں نے مل کر اپنی حاملہ بیٹی اور داماد کو قتل کردیا۔ ملزمان تہرے قتل کے بعد فرار ہوگئے ۔ بٹالہ کالونی پولیس نے مقتول کے والد محمد رمضان کی مدعیت میں 8ملزمان کے خلاف قتل سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور مقتول میاں بیوی کو آبائی قبرستان میں سپر خاک کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ آبادی جھنڈا سنگھ کے رہائشی رفاقت کی بیٹی فوزیہ نے امداد گارڈن کے رہائشی حامد کے ساتھ گھر سے بھاگ کر کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرلی تھی۔
دونوں میاں بیوی نے اپنی رہائش بھوآنہ میں اختیار کرلی تھی ‘ گزشتہ روز فوزیہ کے والد رفاقت ‘ 2بھائیوں شوکت ‘ اشفاق اور ان کے پانچ ساتھیوں سابق یوسی چیئرمین عثمان منج ‘ سمیع اللہ ‘ غازی ‘ علی رضا اور آفتاب نے بھوآنہ سے حامد اور فوزیہ کو اسلحے کے زور پر اغواءکرلیا اور آبادی جھنڈا سنگھ میں لاکر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں فائرنگ کرکے حامد کو قتل کردیا اور فوزیہ کا منہ کپڑے سے دبا کر قتل کردیا ‘ مقتولہ فوزیہ حاملہ بھی تھی اور ملزمان قتل کے بعد گھروں کو تالہ لگا کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی ۔
میاں بیوی قتل

Categories: innocent woman, Women