لڑکی کے پاس انٹر نیٹ نہ کمپیوٹر،آن لائن کلاسز نہ لینے پرجل کر مر گئی

مالمپور(جیٹی نیوز)بھارتی ریاست کیرالا میں کرونا لاک ڈاﺅن کے باعث سکولوں نے آن لائن کلاسز شروع کا اجراءکیا تو اس دوران میٹرک کی ایک طالبہ اس بات پر شدید افسردہ ہوئی کہ اس کے پاس نہ تو کوئی لیپ ٹاپ تھا،نہ ٹیبلٹ ،نہ ٹی وی اور نہ ہی انٹرنیٹ کی سہولیات دستیاب تھیں۔

اسے رنج تھا کہ وہ اپنی غربت کے باعث آن لائن تعلیم حاصل نہیں کر سکتی آخر کار مایوس ہو کر اس نے خود سوزی کر لی ۔بتایا گیا ہے کہ میٹرک کی طالبہ دوپہر کے وقت سے لاپتہ تھی ،اس کی لاش سہ پہرساڑھے تین بجے کے قریب اس کے گھر کے قریب ایک ویران جگہ سے ملی۔پولیس کے مطابق طالبہ نے خود کو آگ لگا لی تھی جس کے باعث اس کی لاش جل کر کوئلہ بن گئی۔

بدقسمت بچی کے والد نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ گھر میں ٹی وی موجود تھا لیکن کام نہیں کررہا تھا۔ اسے مرمت کروانے کی ضرورت تھی لیکن وہ اپنی بیٹی کے اصرار کے باوجود اسے ٹھیک نہ کروا سکا۔لڑکی کے والد نے بتایا کہ غربت کے باعث وہ اپنی بیٹی کو سمارٹ فون بھی خرید کر نہیں دے سکتا تھا کیونکہ کورونا وائرس لاک ڈاو¿ن سے اس کی آمدنی خاصی کم ہو چکی تھی۔

والد نے بتایا کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کی بیٹی نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا ،حالانکہ وہ اپنی کسی سہیلی کے گھر میں جا کر آن لائن تعلیم حاصل کرنے کا کام آسانی سے کر سکتی تھی۔ نوجوان لڑکی کی والدہ نے کچھ ہفتوں قبل ہی ایک اور بیٹی کو جنم دیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنبہ معاشی طور پر بہت کمزور تھا۔

لڑکی کو خوف تھا کہ وہ مزید تعلیم حاصل نہیں کرسکے گی ، یاپھراس کی تعلیم پر اثر پڑے گا۔ کیرالہ کے وزیر تعلیم سی رویندر ناتھ نے اس اندوہناک واقعہ پر ضلعی سطح کے تعلیمی عہدیداروں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
لڑکی خودسوزی

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.