بھارت ،جانوروں پر مظالم جاری آتش گیر پھل کھانے سے حاملہ ہتھنی ہلاک

کیرالہ(جیٹی نیوز) کیرالہ میں کسان کا جانوروں کے ساتھ ظالمانہ رویہ جاری ہے ،کسانوں کی بڑی تعداد اپنی فصلوں کو سوروںاورلومڑیوںسے بچانے کیلئے انناس کے خول میں چھپے آتش گیر مادے کا استعمال کرتے ہیں جس کو چبانے کے ساتھ ہی دھماکہ ہوتا ہے ،متاثری جانور یا تو موقع پر مر جاتا ہے یا پھر شدید زخمی ہوتا ہے جبکہ اس کے ہمراہ دیگر جانور خوف سے بھاگ جاتے ہیں یوں کسانوں کی نہ صرف فصلیں محفوظ رہتی ہیں بلکہ بعض اوقات انہیں مردہ جانور کی صورت میں ایک عدد اچھی کھال بھی میسر آ جاتی ہے ۔

ہاتھی کا شمار بھی انہی جانوروں میں ہوتا ہے جو اپنی خواراک کی تلاش میں روزانہ دوردراز کئی کلومیٹر تک کا سفر طے کرتے ہیں۔کیرالہ میں ایک حاملہ ہتھنی خوراک کی تلاش میں ایک کھیت کی حدود میں داخل ہو گئی تو وہاں آتش گیر انناس دیکھ کر اسے چبا ڈالاجس سے اس ہتھنی کے منہ میں زوردار دھماکہ ہوا اور اس کے انتہائی قیمتی دانت ٹوٹ کر گر گئے جبکہ وہ زخمی حالت میں چلاتی واپس جنگل میں لوٹ گئی ۔کچھ نہ کھاسکنے کے باعث اس کا پیٹ سکڑنا شروع ہو گیا اور اس حالت میں اسے 20 روز گزر گئے۔ہتھنی سر جھکائے قریب ندی کے کنارے کھڑی تھی اور مسلسل رو رہی تھی ۔

جنگل کے چیف پیٹرن نے اسے غم و غصہ میں پایا۔ہتھنی کا جبڑا ٹوٹ چکا تھا اور وہ کچھ نہ کھانے کے سبب بہت لاغر ہو چکی تھی۔سینئر عہدیدار نے اسے پانی سے باہر نکالا اور اس کی حالت کا جائزہ لیا۔وہ زیادہ دور نہ جا سکی تھی کہ راستے میں ہی گر کر ہلاک ہو گئی۔کیرالہ ریاست میں دو ماہ میں یہ دوسری ہتھنی کی موت تھی۔ اطلاعات کے مطابق اپریل میں کولم ضلع کے جنگلات میں اسی طرح ایک ہتھنی ہلاک ہوئی تھی۔

پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ اس ہتھنی کے جبڑے ٹوٹ چکے تھے۔تاہم اس کی کیمیائی رپورٹ کا انتظار ہے۔عہدیدارنے زخمی ہتھنی کو پٹھان پورم کے جنگلات میں ایک ندی کے قریب پایا تھا۔ کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا ہے کہ ہتھنی کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔محکمہ جنگلات اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ہتھنی موت

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.