مسیحا شیطان،نجی کلینک میں لڑکی کے محسوسات سلا کر ڈاکٹروں کی زیادتی

اتردیش(جیٹی نیوز) چیک اپ کے دوران ڈاکٹروں نے یوپی کی ایک خاتون کو ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں 25 سالہ دوشیزہ اپنے چیک اپ کیلئے ایک نجی کلینک میں گئی ، پہلے ایک ڈاکٹر نے خاتون کا مکمل معائنہ کیا پھر اچانک دوسرا ڈاکٹر نمودار ہوا اور پھر دونوں نے مل خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس کے ساتھ دو ڈاکٹروں نے مل کرزیادتی کی ۔ مقامی تھانے کی پولیس نے کلینک کے مالک اشوک کمار اور اخیل نامی شخص کےخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں۔ گیا ہے۔ سینئر پولیس آفیسر ایچ ایس سنگھ نے بتایا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے دوملزمان فرار ہو چکے ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

خاتون کے اہل خانہ کی طرف سے درج شکایت کے مطابق ، وہ جمعہ کے روز اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ کلینک گئی تھی۔علیحدگی میں چیک اپ کے بہانے بلا کر اشوک اور اکیل نے مل کر اآبروریزی کی جبکہ اس کے اہل خانہ کمرے کے باہر انتظار کر تے رہے۔شبہ ہے کہ ملزمان نے خاتون کو بے حسی کا انجیکشن لگا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے گھر پہنچنے کے بعد اپنے گھر والوں کو بتایا کہ اسے اچانک مشکل پیش آ رہی ہے۔

یہ سن کر خاتون کے اہلخانہ کلینک پہنچ گئے مگر دونوں ملزم فرار ہو چکے تھے۔متاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے مقامی تھانے جا کر دونوں ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال بجھوا دیاجہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کیساتھ جنسی طور پر زیادتی کی گئی تھی۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں ۔
کلینک زیادتی

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.