باپ نے بیٹے کے سامنے بیوی کو سگریٹ داغے شراب پلائی دوستوں کے حوالے

کیرالہ(جیٹی نیوز)بھارتی ریاست کیرالہ میں شوہر نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا شرمناک منصوبہ بنایا جو کسی بھی شوہر کیلئے قابل قبول نہیں ہو گا،حتیٰ کہ مغربی معاشرے میں بھی کوئی ایسا کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچتا ہو گا لیکن کیرالہ کے شیطان صفت شخص نے اپنے بیٹے کے سامنے بیوی کو شراب پلا ئی پھر اس کے دوستوں نے اس کے جسم پر سگریٹ داغے اور مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بیوی کو زبردستی شراب پلانے کے بعد دوستوں کے ہمراہ ریپ کرنے کے الزام میں شوہر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ریاستی پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ 4 جون کو پیش آیا اور 25 سالہ خاتون کو اس کے 5 سالہ بیٹے کے سامنے ریپ کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر اور اس کے 6 دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کے 5 سالہ بیٹے نے واقعے کی تصدیق کردی ۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر اور ا س کے دوستوں کے خلاف تشدد، گینگ ریپ اور اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مفرر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ واقعہ بچے کے سامنے پیش آیا اس لیے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی شق بھی مقدمے میں شامل کی گئی ہے۔

دوسری جانب کیرالہ اسٹیٹ ویمن کمیشن نے بتایا کہ خاتون کا شوہر اپنی بیوی اور دو چھوٹے بچوں کو پہلے ساحلی پٹی پر لے کر گیا اور اس کے بعد اپنے دوست کے گھر پہنچا جہاں اس نے اپنی بیوی کو زبردستی شراب پلائی اور اس کا گینگ ریپ کیا۔انہوں نے بتایا کہ خاتون نیم بےہوشی کی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور ایک نوجوان سے مدد طلب کی۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں نوجوان نے پولیس کو مطلع کیا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.