حریم فاروق اور معروف فیشن برانڈ لولوسرکے اشتراک سے خصوصی کلیکشن

حریم فاروق اور معروف فیشن برانڈ لولوسرکے اشتراک سے خصوصی کلیکشن پیش کردی گئی۔

HareemXLulusar

بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ، ہیر مان جاکی مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے جدید دور کے فیشن برانڈ Lulusarکے اشتراک سے خوبصورت سمر کلیکشن ڈیزائن کی ہے۔

Tropical Rush

Polka Dance

Floral Crush

اس کلیکشن میں اپنی منفرد سوچ کا رنگ بھرنے کےلئے انہوں نے اس کی ڈیزائننگ اور ترتیب دینے کے مرحلے میںذاتی طور پرحصہ لیا۔اس کلیکشن میں گرمیوں کے پھولدار پرنٹس اور کھلتے رنگوں پر مشتمل لمبے اورکھلے کٹ لائنز کے تین خصوصی ڈیزائن شامل ہیں۔ ہر آﺅٹ فٹ میں اداکارہ کی منفرد شخصیت جھلکتی نظر آتی ہے اور ان کی شاندار اور باوقار سوچ کا اظہار ہوتا ہے۔

اس اشتراک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے حریم نے کہاکہ مجھے اس اشتراک پر فخر ہے۔بظاہر یہ ایک سیدھا سا کام ہے لیکن مجھے لولوسر کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آیااور مجھے امید ہے کہ جو لوگ بھی یہ کپڑے پہنیں گے ان شا اللہ وہ بھی ان کو اتنا ہی پسند کریں گے۔

یہ کلیکشن اب آن لائن خریداری کےلئے لولوسرکی آفیشیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ حریم فاروق کا شمار پاکستان کی صف اوّل کی اداکاراﺅں اور ماڈلز میں ہوتاہے جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز دو ہزار بارہ میں تھیٹر ڈرامے پونے چودہ اگست اور آنگن ٹیڑھا سے کیا۔ بڑی اسکرین پر پہلی بار دو ہزار تیرہ میں تھرلر فلم “سایہ”میں لیڈنگ رول میں جلوہ گر ہوئیں اور اس وقت سے مقبولیت کی راہوں پر گامزن ہیں۔

اداکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد دو ہزار سولہ میں جانان اس کے بعد دو ہزار اٹھارہ میں بلاک بسٹر پرچی اور حال ہی میں”ہیر مان جا”میں بطور کو پروڈیوسر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائے جن میں دیارِ دل، میں خیال ہوں کسی اور کا، میرے ہمدم میرے دوست وغیرہ شامل ہیں۔
حریم کولیکشن

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.