نیویارک(جیٹی نیوز) سابق گلیمر گرل کیٹی نے اپنے یو ٹیوب چینل پر مداح لڑکیوں کو ایسے طریقے بتائے ہیں جن کی بدولت وہ اپنے شوہر یا پارٹنر کے ہر قسم کے تعلقات پر نہ صرف گہری نظر رکھ سکتی ہیں بلکہ ان کا جھوٹ موقع پر ہی پکڑا جا سکتا ہے۔کیٹی نے اپنی حیرت انگیز صلاحیوتوں کے بل بوتے پر لڑکیوں کو ان طریقوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے شوہر یا بوائے فرینڈکے موبائل فون پر گہری نظر رکھیں۔

اگر وہ باتھ روم میں جاتے ہوئے بھی موبائل فون ساتھ لے کر جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کہیں نہ کہیں ضرور کوئی گڑ بڑ ہے جس کا وہ اظہار نہیں کرنا چاہتا۔کیٹی نے لڑکیوں کو اپنی ویڈیو میں بتاتی ہے کہ کس طرح پیار محبت کے دوران وہ شوہر کے قریب جا کر جسم کی کچھ ایسے زاویے بنائیں کہ پارٹنر کا منہ چھپ جائے اور وہ مستی کی حالت میں ہی رہے ،اس عمل کے دوران ایک ہاتھ سے اس کے موبائل فون کے میسجز کو آسانی کیساتھ فارورڈ کیا جا سکتا ہے ۔

اس کے علاوہ لڑکیاں شوہر کے دائیں بائیں ہوتے ہی فوراً موبائل فون چیک کر کے اس کا کال ڈیٹا چیک کریں جس سے خاصی آگاہی مل سکتی ہے۔لڑکیوں کو بتایا گیا کہ شوہر یا پارٹنر کی آمدورفت کا جائزہ لینے کے لئے اس کی گاڑی کا تفصیلی معائنہ کرنے سے بھی اس کا جھوٹ پکڑا جا سکتا ہے ۔اس میں ڈیش بورڈ کی تلاشی،گاڑی میں پرفیوم کی خوشبو کو جانچنا کہ وہ لیڈیز ہے ،گاڑی کے میٹر سے ریڈنگ کا نوٹ کرنا یا آس پاس کوئی ایسی نشانی تلاش کرنا جس معلوم ہو سکے کہ گاڑی میں کسی خاتون کو لفٹ دی گئی ہے۔

کیٹی اپنے مداحوںویڈیوز میں مثبت اشارے دیتی ہے کہ انہیں دھوکہ دہی کا شک پڑنے پر کس طرح خود کو سنبھالنا ہے۔کیٹی کا لڑکیوں کو مشورہ ہے کہ وہ شوہرکومیسج کرنے پراس سے ضرور پوچھیں کہ یہ کیسج کسے کیا گیا ہے یا پھر یہ پوچھا جائے کہ وہ یہ میسجز کیوں کر رہا ہے۔ اگروہ بتانے سے انکار کرے تو سمجھ لیں کہ ضرور دال میں کچھ کالا ہے۔