لندن(جیٹی نیوز) کراﺅن کورٹ نے ایک ماں اور اس کے آشنا کو 5 برس قید کی سزا سنائی ہے جن کی غفلت کی وجہ سے 9 سالہ معذور بچہ بل ڈاگ نسل کے کتے کا شکار بن کر موت کے منہ میں چلا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک سال قبل تانی ولیم نامی خاتون اپنے آشنا کیساتھ کوکین اور شراب نوشی کی ایک کاروان پارٹی میں شریک ہوئی۔ پارٹی میں جانے سے قبل اس نے اپنے معذور بیٹے کو اپنے آشنا کے بھاری بھر45 کلو وزنی کتے کیساتھ کھیلنے کے لئے چھوڑ دیا۔

ماں اپنے آشنا اور پارٹی کے دیگر لوگوں کیساتھ رنگ رلیوں میں مصروف تھی پیچھے سے بل ڈاگ نسل کے کتے نے غصہ کھانے پر بچے پر حملہ کر دیا اور اسے جگہ جگہ سے چیڑ پھاڑ ڈالا۔میڈیکل پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کتے نے بچے کو 54 مختلف جگہوں پر کاٹا،اس کے دماغ میں 14 سینٹی میٹر تک اپنا دانت گاڑھ دیا،ایک کان بھی پورا ادھیڑ دیا جو کہ لٹک رہا تھا۔ کورٹ کے جج نے افسوس کے ساتھ ریمارکس دئے کہ اس کی ماں نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور اپنے معذور بچے کو ایک جنگلی کتے کے حوالے کر کے چلی گئی جو کہ اس کے آشنا کا تھا اور قابل بھروسہ نہیں تھا۔

یہی وجہ تھی کہ اس نے اجنبی جان کر بچے کو جگہ جگہ سے ادھیڑ ڈالا۔عدالت نے ہلاک بچے کی ماں کے آشنا کو بھی سزا سنائی کہ اس نے ایک ایسے کتے کو اپنے ہمراہ رکھا جو اس سے قبل بھی ایک بچے کو کاٹ کر زخمی کر چکا تھا۔ 29 سالہ سیڈی ٹوٹرڈیل اس کتے کا مالک تھا جسے واعہ پیش آنے کے زہر کا ٹیکہ لگا کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سلا دیا گیا۔ بچے کی مجرم والدہ تانی ولیم کے مطابق جب وہ نشے سے چور واپس کمرے میں آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کا بچہ خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑا ہے جبکہ کتا سکون کیساتھ ایک صوفے پر بیٹھا اونگھ رہا تھااور اس کا منہ خون آلود تھا۔
ماں اور آشنا
Categories: cruel woman, liberal women, Women