آئس ہاکی کی کھلاڑی کو اس کے کوچ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لندن(جیٹی نیوز)برطانیہ کی آئس ہاکی کی سٹار شارلٹ فلا انیگن 13 برس کی تھی جب اس نے آئس ہاکی کے مدان میں قدم رکھا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس نے دو سالوں میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔اب کورونا لاک ڈاﺅن اور برطانوی وزارت کھیل کی جانب سے بدسلوکی کے سبب شارلٹ دلبرداشتہ ہو گئی ہے۔

اس نے ماضی میں اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کا پردہ بھی چاک کر دیا ہے جس میں اسے ٹرینڈ کرنیوالا شخص ٹام اسکوائر ہے ۔ ہاکی اسٹار ، جو اس وقت 24 سال کی ہے ،الزام عائد کیا کہ وہ محض 16 برس کی تھی جب ٹام سکوائر نے اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔شارلٹ نے بتایا کہ اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ٹام سکوائر نے اسے ٹرام سٹیشن پر الوداع اسٹاپ پر چھوڑ دیا اور اسے بتایا کہ وہاس سے مزید تعلقات نہیں چاہتا۔

ٹام سکوائر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے جونیئرز کی کوچنگ کے دوران چار دیگر لڑکیوں کو بھی کھیل کیلئے تیار کیا تھا – 2017 میں اسے ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش پر اسے جرم تسلیم کرنے پرجیل بھیج دیا گیا تھا۔کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران ذہنی افسردگی کا شکار شارلٹ نے بہادری کے ساتھ جونیئرز کھلاڑیوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ایسے شکاری ٹرینرز سے چوکنا رہیں اور ان کے جھانسے میں بالکل نہ آئیں۔

شارلٹ نے بتایا کہ اسے اپنے ساتھ جنسی بداخلاقی کے بعد دوسرے لوگوں پر اعتماد کرنا مشکل محسوس ہوگیا ہے۔شارلٹ نے کہا کہ زیادتی کے پچھلے چار برس انتہائی بے چینی کیساتھ گزرے لیکن اب وہ ایک مضبوط اور سمجھدار لڑکی ہے۔ شارلٹ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آئس ہاکی کھیلنے والی بہت سی دوسری لڑکیاں ہیںجن کے ساتھ وہی کچھ ہو سکتا ہے جو اس کے ساتھ 16 برس کی عمر میں ہوا تھا۔ اس واقعہ نے میری زندگی کو برباد کردیا ہے لیکن اب میں اس کے بارے میں مزید خاموش نہیں رہ سکتی تھی۔

شارلٹ نے بتایا کہ ٹام سکوائر نے برف پر گرنے کا بہانہ بنایا اور کہا کہ اس کی بازو ٹوت گئی ہے۔اس نے درخواست کی کہ اسے اس کے کمرے تک لے جایا جائے۔میں اسے کمرے میں لے گئی جہاں اس نے شکریہ ادا کرنے کے بہانے اسے چوم لیا اور پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.