اکیس جون یوگا کا عالمی دن خواتین مکمل صحت یاب ہو سکتی ہیں ماہرین

سڈنی(جیٹی نیوز)دنیا بھر میںیوگا کا عالمی دن 21 جون کو منایا جاتا ہے۔ روزمرہ کے معمولات کو خوشگوار بنانے کیلئے ماہرین صحت نے یوگا مشقوں کو انتہائی مفید قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد یوگا مشقوں کی عادی ہو رہی ہے۔دنیا بھر میں بالخصوص شادی شدہ خواتین بچوں کی پیدائش کے بعد جن امراض کا شکار ہوتی ہیں اس میں جسم درد اور موٹاپاکثرت سے دیکھا جاتا ہے یوگا کی مشقوں سے ایسی خواتین کو بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

yoga keeps you healthy

اس کے علاوہ خواتین میں سر درد کی بھی عمومی شکایت پائی جاتی ہے جس کا واحد حل یوگا ایسر سائز بتائی جاتی ہے۔اس مرتبہ دنیا بھر میں یوگا کے عالمی دن پر موٹو ” گھر میں یوگا ، کنبے کے ساتھ“ رکھا گیا ہے۔اگرچہ کووڈ 19 کے باعث یوگا کی افادیت پر سیمینارز اور ریلیاں نہیں ہوں گی تاہم میڈیا پر اس کی افادیت پر بھرپور کوریج کی جائے گی۔ یوگا کی افادیت پرامسال کوئی بڑا اجتماع نہیں ہوگا۔تمام ممالک میں وزارت صحت و متعلقہ ادارے خواتین کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ اپنے گھروں پر یوگا کی مشق کو مومول بنا لیں اگر انہیں بیماریوں کیخلاف لڑنا ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا صورتحال کے باعث اور لاک ڈاﺅن سے لوگوں میں شدید ذہنی تناﺅ پایا جاتا ہے جبکہ یوگا ذہنی تناﺅ کو ختم کرنے کا انتہائی اہم ذریعہ ہے۔ماہرین کے مطابق یوگا ایک بیمار خاتون کی جسمانی اور ذہنی صحت کو اس طرح بہتر بنا سکتا ہے کہ اسے ڈاکٹر پر جانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ ماہرین نے یوگا کے عالمی دن پر اس کے انتہائی مفید فوائد کے بارے میں بتایا ہے ۔یوگا کی مشقوں کو باقاعدگی سے اپنایا جائے تو خوب اچھی طرح نیند آتی ہے۔بہت سی ورکنگ وومن کی نیندمیں خلل پایا جاتا ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یوگا اور اس کے پرسکون فوائد بے خوابی کو دور کرتے ہیں۔یوگا کی باقاعدگی سے مشق خواتین کے دماغ کو سکون بخشنے میں مدد کرتی ہے اور وجود کو آرام کرنے پر قائل کرتی ہے۔ کچھ یوگا پوز ہیں جو رات کو اچھی طرح سونے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یوگا خواتین کے دماغ کو تیز تر بنا سکتا ہے۔یوگا کی مشقوں سے وزن کم ہوتا ہے اور پیٹ کی چربی گھلنا شروع ہو جاتی ہے۔یوگاکی باقاعدگی سے مشق جسم کی لچک کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

yoga makes body flexible

یوگا کی مشقوں سے جسم طاقت پکڑتا ہے اور خواراک مکمل طور پر ہضم ہوتی ہے۔یوگا ایک حتمی تناو¿ سے نجات دہندہ ہے۔ ماہرین کے مطابق مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ یوگا ذہنی تناو¿ کو کم کرنے ، جسم کی طاقت بڑھانے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتاہے۔ افسردگی اور اضطراب کا شکار خواتین کوہر روز یوگا سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اگر گھٹنے میں درد اور کمر میں دردخواتین کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے تو یوگا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ یوگا مشقوں سے دائمی دردختم ہو سکتا ہے۔ یوگا آپ کے جسم میں روزانہ کی بنیاد پر زیادہ موثر انداز سے کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنا کر توازن اور لچک کو بہتر بنا سکتا ہے۔ باقاعدگی سے یوگا کرنا شروع کرنے کے لئے اس سے بہتر وقت ہو ہی نہیں سکتا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.