افسردگی کا نام ذیابیطس اور کینسر دپیکا پڈوکون لاک ڈاﺅن میںبہک گئی

دلی(جیٹی نیوز) بالی وڈ کی صفحہ اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی دیگر فنکاروں کی طرح آج کل گھر میں اپنا وقت گزار رہی ہیں۔دنیا بھر کے فنکار کووڈ 19 عالمی لاک ڈاﺅن کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ۔اگر یہ کہا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا کہ کورونا کے سب سے زیادہ منفی اثرات شوبز سے وابستہ لوگوں کی زندگیوں پر مرتب ہوئے ہیں۔

اس صنعت سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے جو بے روزگار ہو چکے ہیں ۔اس کے برعکس فلمی ستاروں کی بات کی جائے تو ان کا تعلق خواہ کسی بھی ملک سے ہو انہیں گھر میں بیٹھنے کی بالکل عادت نہیں ہوتی،مہینوں بعد گھر کا منہ دیکھنے والے سپر سٹارز چند گھڑیاں اپنے گھر میں گزار لیں تو یہ بڑی بات ہوتی ہے ۔

کووڈ19 نے ایسا کمال کیا کہ ایسے بگڑے تگڑے فنکاروں کو بھی گھروں میں قید کر کے رکھ دیا ہے ۔فلمی ستارے درحقیقت کورونا لاک ڈاﺅن کے باعث پٹ کر رہ گئے ہیں۔بعض کے اہل خانہ بھی ان کی ذہنی عادات اور چڑچڑاپن سے اکتا چکے ہیں۔انہی تنہائیوں کا شکار بھارت کی صفحہ اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی اب بہکی بہکی باتوں پر اتر آئی ہیں ۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے فلسفیانہ گفتگو کا آغاز کر دیا ہے بلکہ انہوں نے اپنی آپ بیتی کو ہی اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیا ہے۔بالی وڈ کے فنکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ا فسردگی سے لڑنا بہت ضروری ہے ۔آپ افسردگی کو ختم نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسردگی اداسی کی طرح نہیں ہے۔ افسردہ ہونا بھی اداسی محسوس کرنے جیسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسردگی کینسر اور ذیابیطس کی طرح ہی ایک بیماری ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.