پوجا بٹرا رہ نہ سکی گرمی بھگانے کیلئے تالاب میں کود پڑی شوہر کی تنقید

نئی دہلی( جیٹی نیوز) موسم گرما میںگرمی کو شکست دینے کے لئے پول میں جمپ لگانا اور گرمی کو ٹھنڈکرانا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔ تاہم کورونا وباءکے باعث کمشل سطح پر جاری تمام تفریحی سنٹر کی بندش کے باعث اب ایسے لطف اندوز ہونا ممکن نہیں ،سوئمنگ کے کھلاڑیوں سے لے کرورزشی افرادتک امسال تیراکی ایک خواب بن کر رہ گیا ہے ۔

بھارتی اداکارہ پوجا بٹرا نے گرمی کے اس شدید موسم میں رہ نہ سکیں اور انہوں نے گرمی بھگانے کیلئے بالآخر ایک پول میں چھلانگ لگا ہی دی۔ بھارتی اداکارہ پوجا بٹراکی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانیوالی تصویرکے حوالے سے بتایا کہ وہ اپنا موسم گرما ٹھنڈا ٹھنڈا گزارنے کیلئے ہر برس پلاننگ کرتی ہیں مگر امسال اسے اس پلاننگ پر عملدرآمد کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ضروری تھا اور انہیں اسے اکیلے ہی اس موسم کو انجوائے کرنا پڑا۔

43 سالہ اداکارہ نے اپنے موسم گرما کے منصوبوںکا خلاصہ پیش کرتے ہوئے جوپوسٹ شیئر کی ہے اس میں اس نے سیاہ رنگ کی بیکنی پہن رکھی ہے پوجا بٹرا کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے شوہر نواب شاہ ، اداکار اشمت پٹیل اور اداکارہ نیتو چندر نے آگ اور دل کے جذبات پر مشتمل اس کے تبصرے کو مسترد کردیا۔

پوجا بٹرا اور نواب شاہ کی شادی پچھلے سال جولائی میں ہوئی تھی۔پوجا بٹرا نے بالی ووڈ میں قدم کی شروعات 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم وراثت سے کی تھی جس میں انہوں نے انیل کپور اور تبو کے ساتھ مل کر اداکاری کی ۔ اس نے کئی ہندی ، تلگو اور تامل فلموں میں کام کیا۔اس میں سندری ، وشو ویدھاٹا ، سازش ، حسینہ مان جائے گی،کچھ کھٹی کچھ میٹھی ، نائیک، دی ریئل ہیرو اور ہم تم شبانہ قابل ذکر ہیں۔
 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.