سابق پورن سٹار میا خلیفہ کی اپنی ویڈیوز ہٹانے کیلئے دستخطی مہم کامیاب

پیرس(جیٹی نیوز)پورن حب کی سابق سٹار میا خلیفہ کو جو کہ پورن انڈسٹری کو خیر باد کہہ چکی ہے ان دنوں اپنے پرستاروں سے اپیل کر رہی ہے کہ اس کی پورن ویڈیوز کو سائٹس سے ہٹا دیا جائے جس کیلئے اسے15 لاکھ دستخطوں کی ضرورت ہے ۔ 15 لاکھ دستخطوں کی مہم کامیاب ہونے پر عدالت میں رٹ کی جائے گی جس پر میا خلیفہ کی ویڈیوز کو سائٹ سے ہٹایا جاسکے گا۔

میا خلیفہ نے 2014 میں تین ماہ کی مدت کے دوران 11 پورن فلمیں بنائیں ،قلیل معاوضہ ملنے کے باعث میا خلیفہ اس صنعت سے بھی دلبرداشتہ ہو گئی اور اس نے پورن انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔میا خلیفہ 21 برس کی تھی جب اس نے پیسوں کی خاطر پورن فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اب حال ہی میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی موت تک پریشان رہے گی کہ وہ کبھی پورن سٹار تھی۔ذہنی سکون کی خاطر اس نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی پورن فلموں کو سائٹ سے ہٹا دیا جائے۔

چھ سال قبل پورن انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی میا خلیفہ کا کہنا ہے کہ اسے اس کام کیلئے صرف بارہ ہزار ڈالر ادا کئے گئے تھے جب کہ اس کی فلمائی پورن ویڈیوز اب بھی خاصی مقبول ہیں اور اس کا پروڈیوسر ان فلموں سے لاکھوں ڈالر کما چکا ہے ۔آج بھی میا خلیفہ کی پورن ویڈیوز کی سرچنگ کافی زیادہ ہے۔ اب ستائیس سال کی عمر میں ، لبنانی نژاد میا خلیفہ کو دہشت گرد تنظیم کی جانب سے قتل کی دھمکیاں بھی مل چکی ہیں جس سے وہ خاصی پریشان ہے۔

میا خلیفہ کیتھولک عیسائی ہے اس نے جوانی میں پیسہ کمانے کی کوشش کی اور پورن انڈسٹری میں داخل ہو گئی لیکن اسے سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑاکیونکہ اس کے جسم کا فائدہ اٹھا کر اسے انتہائی قلیل معاوضہ ادا کیا گیا۔اب اس کی کوشش ہے کہ اس کی ویڈیوز فحش ہب اور بینگ بروس سے ہٹا دی جائیںجس کیلئے اس نے رٹ پٹیشن دستخطی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔میا کا دعویٰ ہے کہ اسے پورن کلپس ہٹانے کےلئے درخواست پر 15 لاکھ دستخط مل چکے ہیں۔میا ماضی میں اپنے کئے پر نادم ہونے کے باعث ذہنی آسودگی کیلئے تھراپی کا علاج کرواتی رہی ہے۔
میا خلیفہ

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.