اقربا پروری, سیلینا جیٹلی نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی



ممبئی (جیٹی نیوز )بھارتی سابق اداکارہ سیلینا جیٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے رویے سے تنگ آ کر انہوں نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔

انڈسٹری میں کے رویئے سے تنگ آ کر فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کی تھی، اداکارہ

In an event special photo to fain

بھارتی اداکارہ، سابق بیوٹی کوئین و ماڈل سیلینا جیٹلی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’بھارتی فلم انڈسٹری میں اچھے کردار اور اچھی فلمیں معروف اور سینئر فنکاروں کے بچوں کو دے دی جاتی ہیں، اس لیے اقربا پروری کے اس رویئے سے تنگ آکر فلم انڈسٹری سے کنارہ کر لیا تھا۔‘ 38 سالہ سیلینا جیٹلی نے کہا کہ ’انہوں نے اپنی شادی یا بچوں کو وقت دینے کےلئے انڈسٹری نہیں چھوڑی تھی، وہ اپنے لئے کردار مانگتے ہوئے اور کام ڈھونڈتے ہوئے تھک گئی تھیں، اس لئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ انڈسٹری سے باہر سے ہونے کی وجہ سے ان کے کیریئر کے آغاز میں انہیں بس سپورٹنگ کردار دیئے گئے اور مرکزی کرادر دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، وہ سائیڈ رول ادا کر کے تنگ آ چکی تھیں اور مزید سائیڈ رول نہیں کرنا چاہتی تھیں، وہ بس سکرین پر اچھا دکھنا نہیں چاہتی تھیں،

ہمت ہار کر بھاگ جانا نا ممکن سی بات ہے آرمی آفیسر کی بیٹی ہوں

Romantic Mood of Celina Jaitley

ایک با صلاحیت اداکارہ ہونے کی وجہ سے وہ اداکاری کو ترجیح دیتی ہیں ، بس اسکرین پر نظر آنا ان کا مقصد نہیں ہے۔‘ سیلینا نے کہا کہ اس انڈسٹری کا یہ حال ہے کہ اگر آپ پڑھنے کےلئے سکرپٹ مانگ لیں تو لوگ برا منا جاتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ ’اپنے آپ کو بہت بڑی اداکارہ سمجھتی ہے،‘ انہوں اپنے کیریئر کے آغاز ہی سے ایسی بہت سی باتیں سنی پڑی تھیں۔ سیلینا کا کہنا ہے کہ’میں ایک آرمی آفیسر کی بیٹی ہوں میرے لئے ہار ماننا یا ہمت ہار کر کسی چیز سے بھاگ جانا نا ممکن سی بات ہے، وہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے اور بھی بہت کچھ ہیں۔


Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.