ٹک ٹاک سٹار ایڈیسن کواپنی جلد کوسیاہ کرنے کےالزامات کا سامنا

لندن(جیٹی نیوز) ٹک ٹاک سٹار ایڈیسن روئے ی کو اپنی سوشل میڈیا ویڈیو میں اپنی جلد کو ہلکا سیاہ کرنے کے مبینہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ اسے ایپ پر دو ارب سے زیادہ آراءاکٹھی ہوئیں ہیں۔ انیس سالہ ایڈیسن کا تعلق لوزیانا سے ہے اور وہ ایک مشہور ٹک ٹاک سٹار ہے۔ ایڈیسن نے اپنے ملک میں ڈانس کے ایک مقابلے سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ وہ 2019 میں ایپ میں شامل ہوگئیں اور مقبول گانوں پر ڈانس ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کر دیں۔

ایڈیسن دیگر صارفین کی طرح ٹک ٹاک کی بڑی حامی ہے اور ہائپ ہاو¿س کا بھی حصہ ہے۔ایڈیسن نے اپنی ماں شیری کے ساتھ ڈانس کر کے ایک زبردست دھماکہ کیا۔ایڈیسن نے بہت سے کلپس میں اپنے جوہر دکھائے جس پر اسے ایک ٹیلنٹ ایجنسی نے اپنے لئے ہائر کر لیا۔ایڈیسن نے بتایا کہ اس نے جب پہلی مرتبہ ٹک ٹاک ڈاو¿ن لوڈ کیا تھا تو یہ اسے ایک مذاق کی طرح معلوم ہوتا تھا۔ ایڈیسن کے مطابق اس نے ٹک ٹاک پر کافی متوسط طبقے کے لوگوں کو پرفارم کرتے دیکھا جس پر اس نے بھی اسے آزمانے کا فیصلہ کیااور بالآخر وہ کامیاب رہی۔

اس نے بتایا کہ وہ اپنے محلے میں ٹک ٹاک فیملی کے نام پر مشہور ہے۔یہاں تک کہ ایڈیسن کی ماں کے7.7 ملین فالورز ہیں۔سوال یہ ہے کہ لوگ اس پر بلیک فشنگ کا الزام کیوں لگارہے ہیں؟لوگوں نے ٹویٹر پر ایڈسن کے بارے میں شکایت کی اور کہا کہ اس نے جان بوجھ کر سوشل میڈیا کی پوسٹوںپرخود کو گہرے میک اپ میں ڈھالا ہے۔ یہ اصطلاح ، جسے “بلیک فشنگ” بھی کہا جاتا ہے ، ایک ایسا رجحان ہے جس میں لوگ اپنے آپ کو کالے رنگ کے طور پر پیش کرنے کے لئے اپنی شکل بدل دیتے ہیں۔

جلد کو اس کی اصل رنگت سے کہیں زیادہ گہرا باننے کا مطلب امریکہ میں سیاہ فام خواتین کو درپیش جدوجہد کو نمایاں کرنے کا اظہار ہے۔ ایڈیسن پر بھی سیاہ فام ثقافت کو مخصوص کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایڈیسن نے اپنی پوسٹ شیئر کرنے کے فوری بعد ہٹا لی تھی۔پوسٹ میں وہ اپنا میک اپ کروا رہی ہے اور اس کی جلد عام طور پر کہیں زیادہ گہری دکھائی دیتی تھی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.