اہور(جیٹی نیوز ) پاکستان کی اسٹیج کی معروف اداکارہ مہک نور 19 سال کی ہوگئیں،کورونا وباءکی وجہ سے اداکارہ مہک نور نے اپنی 19 ویں سالگرہ انتہائی سادگی کےساتھ اپنے گھر والوں کےساتھ منائی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور فیملی ممبران نے انہیں تحائف دئیے۔
اللہ کرے وباء جلد ختم ہو اور زندگی معمول پر آ جائے ، اداکارہ

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مہک نور نے کہاکہ وہ اپنی سالگرہ ہر سال جو ش و خروش سے مناتی رہی ہیں جس میں شوبز و صحافت سے وابستہ افراد شریک ہوتے تھے جس میں خوب ہلہ گلہ کیا جاتا تھا مگر افسوس پورے ملک میں چھائی ہوئی اس وباءکی وجہ سے انہوں نے اپنی 19 ویں سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی ہے جس میں ان کے قریبی فیملی ممبران ہی شریک ہو سکے ، انہیں اپنے شوبز کولیگز کےساتھ یہ سالگرہ نہ منانے کا افسوس ہے۔

اللہ کرے یہ وباءجلد ختم ہو اور وہ اپنے شوبز کولیگز کےساتھ مل کر سابقہ تقریبات کی طرح یہ سالگرہ بھی دھوم دھام سے منا سکیں۔شوبز شخصیات اور مہک نور کے فرینڈز نے انہیں سوشل میڈیا اور ٹیلی فون کالز کے زریعے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لیئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیاہے۔
Categories: Personalities, Professional Women, showbiz women, Women