نیویارک(جیٹی نیوز ) دنیا کے امیر ترین شخص، امریکی ٹیکنالوجی ا ور ای کامرس کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینزی ملک کی امیر ترین خاتون بن گئیں۔اس بات کا انکشاف امریکی بزنس میگزین فوربز نے گزشتہ روز اپنی اشاعت میں کیا۔

فوربز کا کہنا ہے کہ جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینزی نے جولائی 2019 ءمیں طلاق لیتے وقت اپنے امیر ترین شوہر کے اثاثوں میں سے 38.3 ارب ڈالر وصول کیے، اس کے علاوہ کورونا وائرس کے دوران بھی ایمیزون کے حصص میں نمایاں اضافہ ہوا ،جس کی وجہ وبا کے دوران کمپنی کے آن لائن بزنس میں تیزی ہی ،اس سے بھی میک کینزی کے اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 62.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے

میک کینزی کے اثاثے امریکی ریٹیل کمپنی وال مارٹ کے بانی سام والٹن کی بیٹی ایلس والٹن کے اثاثوں 57.3 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہیں، اس طرح وہ ملک کی امیر ترین خاتون بن چکی ہیں۔ادھر ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کے اپنے اثاثوں کی مالیت اس وقت 188.2 ارب ڈالر ہے جس کے تحت میگزین نے انہیں دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا ہے۔
Categories: Personalities, Professional Women, Women